نوجوانوں میں ڈپریشن سے بچاؤ کے لئے پانچ اقدام

نوجوانوں میں ڈپریشن محض ملال یا رنج و غم کا نام نہیں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو نمایاں طور پر انسان کی زندگی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اگر آپ اپنے اندر یا اپنے کسی قریبی عزیز کے اندر ڈپریشن یا افسردگی کی علامت محسوس کریں تو فوراً ایکشن لیں۔ یہ خود سے ختم ہونے والی شے نہیں۔ جتنی جلد آپ کسی ذہنی امراض کے معالج سے رجوع کریں گے، اتنا ہی بہتر ہوگا۔

1۔ اپنی اندرونی کیفیت کا اظہار کیجئے۔
آپ کی آدھی منفی سوچ اُسی وقت ختم ہوجاتی ہے جب آپ کسی سے اپنی الجھن یا پریشانی پر بات کرتے ہیں- اپنے قریبی دوست یا اپنے والدین سے اپنی اندرونی کیفیت کا اظہار کیجئے۔ ڈپریشن پر قابو پانے کے لئے یہ ایک بہترین دفاعی صورت ہے۔

Image source: pixabay.com

2۔ جسمانی سرگرمی میں حصّہ لیجئے:
کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی مثلاً جوگنگ، تیراکی، کوئی اور کھیل یا محض چہل قدمی بھی ذہنی دباؤ کو دور کرنے کے لئے ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اپنی اس جسمانی سرگرمی کو روزمرّہ کا حصّہ بنائیے اور اس سلسلے میں اپنی دلچسپی میں اضافہ کیجئے۔

Image source: pixabay.com

3۔ متوازن خوراک استعمال کیجئے:
اچّھی غذا آپ کے دماغ اور جسم کو تندرست و توانا رکھتی ہے اور ڈپریشن کو دور رکھنے میں سود مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھئیے کہ افسردگی آپ کےنظامِ ہضم پر بھی بُرا اثر ڈالتی ہے- متوازن غذا اور وقت پر کھانا علاج کا ایک اہم حصّہ ہے.

Image source: pixabay.com

4۔افسردگی(Depression) کی وجہ معلوم کیجئے:
اس بات کی کھوج لگائیے کہ آخر آپ کو ڈیپریشن کیوں ہے۔ جب آپ ایک بار وجہ معلوم کرلیں گے تو پھر اس پر بہتر طریقے سے قابو بھی پا سکیں گے۔

Image source: pixabay.com

5۔مثبت سوچ رکھئیے:
ڈپریشن میں مثبت سوچ پر عمل پیرا ہونا ایک مشکل کام ہے- لیکن بہرحال اس کی کوشش کیجئے – اچّھی باتوں کو سوچنے، دیکھنے اور سمجھنے کی اپنی صلاحیت کو بروئے کار لائیےاور کچھ ایسے کام شروع کیجئے کہ جن کی جلد تکمیل سے آپ کو فوری خوشی حاصل ہو- چند مثبت اقدام اور ساتھ ہی منفی سوچوں سے پرہیز یقیناً آپ کے اندر ایسی خوش آئند عادات پیدا کردیں گے جو آپ کی اچّھی زندگی اور خوش رہنے کی بنیاد ثابت ہونگی۔

Image source: pixabay.com

 

Ms. Maryam Bibi

Psychologist
MSc (Psychology), PDCP (Clinical Psychology), Certified Hypnotherapist (NGH, USA)
Special Interest in Clinical and Counseling Psychology

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *