Schizophrenia meaning in Urdu – شیزوفرینیا کا تعارف، اسباب اور علاج

شیزوفرینیا  ایک انتہائی سنگین نوعیت کی ذہنی بیماری ہے جس کے اثرات کی وجہ سے نہ صرف مریض کی ذاتی ، معاشرتی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ بیماری مریض سے جڑے لوگوں کی زندگيوں پر بھی شدیداثرات مرتب کرتی ہے ۔ اس بیماری کی وجہ سے مریض کا تعلق حقیقی دنیا سے ٹوٹ جاتا ہے اور وہ اوہام ،  غیر حقیقی  خیالات و واقعات کو سچ سمجھنے لگتا ہے جس کا براہ راست اثر اس کی حقیقی زندگی پر پڑتا ہے

شیزوفرینیا   لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب Split mind ہوتا ہے یعنی  اس بیماری  سے متاثرہ فرد کا دماغ حقیقت اور خیالی دنیا کے درمیان تقسیم ہوجاتا ہے ۔ جس کا براہ راست اثر اس کی شخصیت پر پڑتا ہے ۔وہ ایسی پیچیدہ صورتحال کا شکار ہو جاتا ہے جس میں اس کے لئے اصل او ر نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ شخص بعض اوقات اسی صورتحال کے باعث  بعض اوقات خود کو یا اپنے اردگرد کے لوگوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے

Symptoms of Schizophrenia – شیزوفرینیا کی علامات

Symptoms of Schizophrenia

جب یہ بیماری فعال ہوتی ہے  تو اس کا آغاز ایسی ایپی سوڈ کی صورت میں ہوتا ہے جس میں مریض کو کچھ وقت کے لئے غیرحقیقی یا خیالی واقعات نظر آتے ۔مگر یہ حالت عارضی ہوتی اور وہ جلد ہی واپس حقیقی دنیا میں آجاتا ۔ مرض کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایسی ایپی سوڈ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگتا ہے  اور مریض کو تین طرح کی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

  • مثبت علامات :

    یہ وہ علامات ہوتی ہیں جو کہ مریض کے اندر موجود ہوتی ہیں ، جیسے Hallucination ہیلوسی نیشن ، ایسی آوازیں آنا جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ، ایسے مناظر  و واقعات نظر آنا جو کبھی ہوئے ہی نہیں یا پھر کسی بھی صورتحال کو بڑھا چڑھا کر بتانا ، یا غیر حقیقی باتوں پر یقین  کرنے لگتا ہے ۔

  • منفی علامات :

    یہ وہ علامات ہوتی ہیں جو مریض میں سے  ختم سی ہو جاتی ہیں ۔ یہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں کہ مریض اپنے جزبات کا اظہار کرنا کم  کر دیتا ہے (افیکٹو فلیٹننگ )، بات چیت کم کرنے لگتا ہے اور زيادہ وقت خاموش رہتا ہے (ایلوگیا)، لوگوں سے ملنے جلنے سے کترانے لگتا ہے ۔  روزمرہ کے افعال اور بامقصد کاموں کو مکمل کرنے میں توجہ کی کمی ہو جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ خوشی محسوس کرنے کے احساس میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے ۔

  • غیر منظم علامات:

    اس بیماری کا اثر مریض کے خیالات کے ساتھ ساتھ اس کی گفتگو پر بھی ہوتا ہے ۔ اس کی سوچ منطق سے محروم ہو جاتی ہے ۔ اس کا رویہ اور بعض اوقات حرکات بھی اس طرح کی ہوتی ہیں  جو کہ نارمل نہیں ہوتی ہیں

 Causes of Schizophrenia – شیزوفرینیا کے اسباب 

Causes of Schizophrenia

شیزوفرینیا کے بہت سارے اسباب ہو سکتے ہیں ، جن میں سے بہت سارے ایسےہیں جن کے بارے میں ابھی تک ماہرین نہیں جانتے ہیں ۔ یہ بیماری مختلف عوامل کے مجموعی اثرات کے سبب ہو سکتی ہے ان عوامل میں جنیاتی ، ذاتی   ،اور ماحولیاتی  عناصر شامل ہو سکتے ہیں ، یہ عوامل ہر فرد کے لئے مختلف ہو سکتے ہیں اور اسی طرح ان کے اثرات بھی الگ طریقے سے اثرانداز ہو سکتے ہیں

    • زندگی کی پریشانیاں :  بعض اوقات زندگی کے کچھ واقعات اور ان کے سبب ہونے والا تناؤ شیزوفرینیا کا باعث ہو سکتا ہے جیسے  جنسی یا جسمانی طور پر ہراس ہونا ، کسی پیارے کو کھو دینا ، بے روزگار ہو جانا ، تنہا ہو جانا یا معاشی مسائل کا سامنا  وغیرہ

    • منشیات کا استعمال: منشیا ت  کے استعمال کے  عادی افراد بھی حقیقی دنیا سے ناطہ طور پر اپنی ایک خیالی دنیا میں رہنا شروع کر دیتے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سےاب تک ماہرین حتمی طور پر  یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شیزوفرینیا کا مریض منشیات کے استعمال کا عادی ہو جاتا ہے یا منشیات کے عادی افراد  شیزوفرینیا میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں ۔

  • جنیاتی عنصر: اگر آپ کے خاندان میں ماں باپ یا بہن بھائيوں کو شیزوفرینیا کی بیماری ہے توپھر آپ کے بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زيادہ ہو سکتے ہیں

  • دماغ کی نشونما : تحقیقات  سے یہ ثابت ہے کہ  اگر کسی بچے کے دماغ کی نشونما دوران حمل متاثر ہو یا بچپن میں کسی وجہ سے دماغی نشونما مکمل نہ ہو سکے تو بالغ ہونے کے بعد یہ کمززوری شیزوفرینیا کی صورت میں سامنے آسکتی ہے ۔

Diagnosis of Schizophrenia – شیزوفرینیا  کی تشخیص

Schizophrenia Diagnosis

اگرچہ اس کی تشخیص کے لئے کوئی باقاعدہ ٹیسٹ موجود نہیں ہے تاہم سائکالوجسٹ Psychologist   اس کی تشخیص مختلف ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں کر سکتے ہیں جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں 

  • ایم آر آئی یا سی ٹی اسکین (تاکہ مریض کے دماغ کی سخت میں ہونے والی تبدیلی کو جانا جا سکے )
  • خون ، پیشاب اور سیروبرواسپائنل فلیوڈ ٹیسٹ(تاکہ جسم میں ہونے والی کسی کیمیائی تبدیلی کو جانا جا سکے )
  • الیکٹروانسیفیلوگرام  دماغ  کے الیکٹریکل افعال کا ٹیسٹ 

Treatment of Schizophrenia – شیزوفرینیا  کا  علاج و انتظام

یہ بیماری  مکمل  طور پر قابل علاج نہیں ہے تاہم کسی نہ کسی حد تک اس کا  انتظام اور علامات کی شدت میں کمی کی جاسکتی ہے  ۔ اس کے علاج  ایک مجموعہ پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ادویات ، تھراپی اور اپنا ذاتی انتظام بھی شامل ہو سکتا ہے 

ان ادویات میں اینٹی سائکوٹیک ادویات  شامل ہوتی ہیں جو کہ دماغ کے کچھ مخصوص کیمیکل کے استعمال کو روکتی ہیں  ان کے ساتھ کچھ دیگر ادویات بھی تجویز کی جاتی ہیں جو کہ ان سائکوٹیک ادویات کے ذیلی اثرات کو کم کرنے کے لئے دی جاتی ہیں ۔ 

اس کے علاوہ ماہرین نفسیات مریض کی سائکو تھراپی بھی کرتے ہیں تاکہ بات چیت کے ذریعے روئیے میں تبدیلی کے عمل کے ذریعے حالت کو بہتر بنایا جا سکے  اور انگزائٹی ، ڈپریشن  اور دوسرے نفسیاتی مسائل جو اس بیماری کی وجہ سے ہو رہے ہیں ان کی شدت کو کم کیا جا سکے

اگر علاج کا کوئی اور طریقہ کام نہ کر رہا ہو تو اس صورت میں Electroconvulsive therapy (ECT) ای سی ٹی کا طریقہ تجویز کیا جا سکتا ہے ۔ جس میں کھوپڑی کے راستے الیکٹرک کرنٹ دیا جاتا ہے  جو دماغ کے مختلف حصوں کو فعال کرتے ہیں اور اس کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں 

حرف آخر 

شیزوفرینیا ایک تکلیف دہ صورتحال ہے جو کہ نہ صرف مریض کے لئے تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ اس  سے جڑے لوگوں کی زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے ۔ اگرچہ اس کا مکمل علاج تو نہیں ہو سکتا مگر سائکاٹرسٹ اور سائکولوجسٹ  کی مدد سے  اس کا انتظام ضرور کیا جا سکتا ہے ۔ اب پاکستان میں ایسے Online Psychiatrist & Psychologist ماہر سائکاٹرسٹ و سائکولوجسٹ موجود ہیں جو کہ مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں. صحتیاب بھی ایسا ہی ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جہاں پر ماہرین نفیسات موجود ہیں جو کہ  بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں 

SehatYab