انسان ایک معاشرتی حیوان ہے ۔ایک صحت مندانسان زندگی گزارنےکےلئے دوسرےانسانوں کےساتھ تعلق کا محتاج ہوتا ہے۔ یہ تعلق اگر مثبت ہو تواس کی جسمانی اورذہنی زندگی پرمثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔لیکن یہی تعلق اگرمنفی ہواس میں جلن، حسد اوربےاحساسی ہوایک دوسرے کےجزبات کا احساس نہ ہوتویہ تعلق ایک ٹاکسک رلیشن میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔
ایسے تعلقات کوغیرصحتمندانہ تعلق بھی کہا جاتا ہے۔ ان تعلقات کے انسانی شخصیت پرانتہائی برےاثرات مرتب ہوتےہیں جس کی وجہ سےانسان اپنے ساتھ وقت گزارنے پرخوشی محسوس کرنے کے بجائےبے رغبتی محسوس کرتا ہےجس کےاثرات نہ صرف اس کے مزاج پرہوتے ہیں بلکہ جسمانی طور پربھی کمزوری اورتھکان محسوس کرتا ہے۔
ٹاکسک رلیشن کی صورت میں انسان اپنے ساتھی کے ساتھ محبت کے باوجود اس کے ساتھ کو انجوائے نہیں کرتا ہےجس کی وجہ سےچھوٹی چھوٹی باتوں پربھی اختلاف اورناچاقی ہوجاتی ہے۔جس کے سبب وہ ایک دوسرے کی قربت کے بجائے نظراندازکرنا شروع کردیتا ہے
ٹاکسک رلیشن کی نشانیاں
ٹاکسک رلیشن کی علامات یا نشانیوں کا انحصار آپ کےتعلق کی نوعیت پرہوتا ہے۔ بعض تعلقات میں جب امید اورجزباتی سپورٹ کا عنصر کم ہوتواس صورت میں اس کے منفی اثرات بھی کم ہی ہوتے ہیں لیکن دوسری صورت میں اگرآپ کی کسی تعلق سےجزباتی وابستگی زیادہ ہو تواس صورت میں اس سے جڑی ہرہربات زیادہ محسوس ہوتی ہے ۔
ٹاکسک رلیشن کی نشانیوں کواکثر پہچاننا آسان نہیں ہوتا ہے تاہم ماہر نفسیات کے مطابق جن باتوں پرغورکرناضروری ہوتا ہےوہ کچھ اس طرح سےہوسکتی ہیں۔
مدد کا فقدان
صحت مندتعلق میں ساتھی ایک دوسرے کی کامیابی دیکھ کرخوشی محسوس کرتےہیں۔اورایک دوسرےکے ساتھ مددکرتے ہیں تاکہ دوسرے فرد کوآسانیاں فراہم کرسکیں ۔
اس کے برخلاف ٹاکسک رلیشن میں یہ عمل اس سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ ایسےتعلقات میں ساتھی ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں اورنہ ہی ایک دوسرےکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
کڑواہٹ
ٹاکسک رلیشن کی صورت میں ایک دوسرے سےبات چیت کےاندرایک کڑواہٹ کا عنصرپیدا ہو جاتا ہےباہمی بات چیت میں طنز،تنقید اورکڑواہٹ پیدا ہوجاتی ہےجس کی وجہ سے ایک دوسرےسےبات چیت بھی بوجھ محسوس ہوتی ہے۔
حسد اوربغض
اپنے ساتھی کے ساتھ رشک محسوس کرنا ایک نارمل عمل ہے لیکن یہ رشک حسد میں تبدیل ہو جائے تویہ ٹاکسک رلیشن کی ایک نشانی ہوتی ہے۔ کیوں کہ اس صورت میں ساتھی کی کامیابی پرخوشی کےبجائے حسد محسوس ہوتی ہے۔
کنٹرولنگ رویہ
کہاں ہو؟ کیا کررہے ہو؟ہروقت کے ایسے سوالات بھی ٹاکسک رلیشن کی ایک نشانی ہو سکتی ہے۔بار بار کےایسے سوالات بعض اوقات آپ کے ساتھی کی طبیعت پر باربھی بن سکتےہیں اوراس کو آپ سے دور کرنے کا باعث بھی بن سکتے ہیں ۔
ماضی کی رنجشوں کو دہرانا
باربار ماضی کےجھگڑوں کو دہرانا بھی ٹاکسک رلیشن کی ایک نشانی ہوتی ہے۔اپنے ساتھی کے ساتھ ہونے والی رنجشوں کو ہر نئے اختلاف کی صورت میں دہرانا بھی ایک نشانی ہوتی ہے۔
جھوٹ اور بے وفائی
ٹاکسک تعلق کی صورت میں ساتھی ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے ہیں اورغلط بیانی کرتےہیں
ایک دوسرےکی عزت نہ کرنا
ٹاکسک رلیشن کی صورت میں ساتھی ایک دوسرے کی عزت کرنا ترک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سےوہ تنہائی میں اورنہ ہی کسی کے سامنےایک دوسرے کا خیال کرتےہیں
کیا ٹاکسک رلیشن کو بہترکرنا ممکن ہے؟
تعلق ایک تالی کی طرح ہوتا ہےجسکودونوں ہاتھوں سےہی بجایا جا سکتا ہے ۔ جس طرح ایک ہاتھ سےتالی بجانا ممکن نہیں ہوتا ہے اسی طرح سے تعلق کوبہترکرنے کی کوشش کرنا بھی کسی ایک فرد کی کوشش سےنہیں ہو سکتا ہے۔ بلکہ یہ دونوں طرف سےہی ممکن ہو سکتی ہے۔ جس کے لئے کئے جانے والے کچھ اقدامات اس طرح کئے جا سکتے ہیں۔
اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں
اگرآپ اور آپ کےپارٹنر کواس بات کا احساس ہےکہ آپ کا تعلق مشکلات کا شکار ہے تو اس صورت میں دونوں جانب سے اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں اوراس کو بہتر بنانےکی کوشش کریں
ماضی میں اپنے رویئے کی خرابی اورغلطیوں کودرست کر کےاس کو بہتر بنائیں
الزام تراشی سےپرہیزکریں
ہرجھگڑےمیں کسی نہ کسی فریق کی غلطی کاہوناقدرتی بات ہےلیکن ایک دوسرےپرالزامات لگانےسےتعلقات پرمنفی اثرات پڑتےہیں لہذاایسا کرنے سےاجتناب بہتر ہے۔
مخلص افراد کی مدد قبول کریں
بعض اوقات تعلقات اس نہج پرآجاتے ہیں کہ کسی بیرونی مدد کے بغیر انکو درست کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔اس وجہ سے اپنے خیرخواہ اور مخلص دوستوں سےمدد لے لیں
ٹاکسک رلیشن سے آگے کیسے بڑھیں
عام طورپریہ کہا جاتا ہےکہ ٹاکسک رلیشن کودرست کرنےکےلئے وقت ،صبراورنرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔جس کے لئۓدرج ذیل اقدامات معاون ثابت ہو سکتےہیں
حال میں جینا سیکھیں
کسی بھی تعلق کودرست کرنے کےلئے یہ ضروری ہےکہ ماضی کی تلخیوں کو فراموش کر کے آگےبڑھیں اوران کوبہترکرنےکی کوشش کریں
کاؤنسلنگ
اپنے تعلق کو بہتر کرنےکےلئۓ سائکولوجسٹ سے کاؤنسلنگ لینا بھی بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ کپل کاؤنسلنگ اس حوالے سےاولین قدم ہوسکتا ہے۔صرف انفرادی تھراپی اگرچہ بہترہو سکتی ہےلیکن دونوں فریقین کی کاؤنسلنگ کے اثرات بہت دیرپا ہو سکتے ہیں
ٹاکسک رلیشن سے کو بہتر بنانے کا طریقہ
ٹاکسک رلیشن کی صورت میں جزباتی اور نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ اس صورت حال میں انسان کو کسی نہ کسی مدد اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے جو اگر درست نہ ہو تو انسان کی زندگی کو بھی برباد کر سکتا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہو کر انتہائی اقدامات کی طرف بھی جا سکتا ہے ۔
اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے کسی سائکالوجسٹ کی مدد حاصل کرنا بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے جو کہ ماہرانہ طور پر مشاورت کے ذریعے فریقین کے تعلق کو درست سمت کی طرف رواں کر سکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ذاتی طور پر کسی سائکالوجسٹ سے رابطہ کیا جائے بلکہ اب ایسے پلیٹ فارم موجود ہیں جہاں پر آن لائن سائکالوجسٹ سے مدد لی جا سکتی ہے اور راز داری کے ساتھ کاؤنسلنگ کروا کر اپنی زندگی کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ صحتیاب ایسا ہی ایک آن لائن سائکالوجسٹ پلیٹ فارم ہے جہاں پر ملک کے ماہر اورتجربہ کار سائکالوجسٹ موجود ہیں جو رازداری کے ساتھ آپ کےان مسائل کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ کاؤنسلنگ کے ذریعے ان کا علاج فراہم کرتے ہیں