اینگزائٹی کی علامات، اقسام، وجوہات اور علاج

اضطراب (Anxiety):
امتحان، ریزلٹ ، انٹرویواورباس کا سامنا کرنے سے پہلےجیسے معاملات میں پائی جانے والی بے چینی اگر تو آپ کی کارکردگی میں بہتری کا باعث ہے تو یہ ایک مثبت اضطراب (Good Anxiety) ہے لیکن ہمہ وقت رہنے والی غیر ضروری بے چینی اگر بہتری کی بجائے انسان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی شدید متاثر کرے تو یہ لمحہ فکریہ ہے اور اس کا فوری سدِ باب از حد ضروری ہے۔ اس کےذہنی اثرات کے علاوہ جسمانی اثرات پورے جسم پر سر درد، چکر آنا، پٹھوں میں کھنچاو، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری اور معدے میں خرابی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ Anxiety کی وجوہات، علامات،اقسام اور علاج کے حوالے سے مزید تفصیلات نیچے درج ہیں۔

اینگزایٹی یا اضطراب ایک ایسافطری عمل ہےجس میں “ایڈرینالین” نامی کیمیکل دماغ کے دفاعی نظام کو خبردار کرتا ہےتا کہ انسان کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلیے تیار ر ہے۔ یہ “عارضہ” اس صورت میں کہلاتا ہے جب کسی خطرے کا خوف بے جا ستاتا رہےاوراس کی وجہ سے انسان ہمہ وقت بے چینی کا شکار رہے۔

علامات:

غیر ضروری پریشانی، چڑچڑا پن، سر درد، تیز دھڑکن، بے خوابی،سانس لینے میں دشواری،معدے کے مسائل اور پٹھوں میں کھنچاؤ شامل ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ میں اینگزائٹی کی علامات کی نوعیت کیا ہے تو یہاں کلک کر کے ذہنی صحت کا مفت ٹیسٹ کریں۔

وجوہات:

اس مرض کی وجوہات جنیاتی بھی ہوسکتی ہیں اورنفسیاتی بھی۔ عموماٌ یہ کسی بات کا حد سے زیادہ سٹریس لینے سے لاحق ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں کسی پرانے حادثے کا خوف دل میں بیٹھ جانے کی وجہ سے یا جسم کے دفاعی نظام کو خبردار کرنے والے حصے میں خرابی کی وجہ سے۔

اقسام:

جنرل اینگزایٹی ڈس آرڈر: اس بیماری میں مریض بلاوجہ اور بے حد پریشان و اداس رہتا ہےجس کے باعث تھکاوٹ اوربے خوابی کا شکار رہتا ہے۔

پینک ڈس آرڈر: پینک اٹیکس / گبھراہٹ کے دورے اچانک ہو جاتے ہیں اورانسان کو شدید خوف اور پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں۔اور ایسا محسوس ہوتا جیسے دل کا دورہ پڑ رہا ہویا انسان مرنے والا ہے۔

فوبیا: کسی مخصوص چیز سےضرورت سے زیادہ ڈر لگنامثلاً فضائی سفر سے، رش والی جگہوں سے۔

سوشل اینگزایٹی ڈس آرڈر: اس مرض میں انسان لوگوں سے میل جول سے گھبراتا ہےاور خود کو ان سے کم تر سمجھتا ہے۔

علاج:

اپنی نیند اور خوراک پر بھر پورتوجہ دینا ، مثبت سوچ والی صحبت رکھنا، ورزش اور جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنا اور قدرتی مناظر کا مشاہدہ کرنے سے اینگزائیٹی میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے۔ علامات میں شدت کی صورت میں صحتیاب کلینک کے زریعے گھر بیٹھے، مکمل رازداری کے ساتھ مستند ماہرینِ نفسیات سے آن لائن آڈیو یا ویڈیو کال پر رابطہ کر کے اس عارضے سے نجات پائیں۔