:مختصر جواب
اینگزائٹی (Anxiety) ایک عام ذہنی مسئلہ ہے جس میں انسان کو بلاوجہ بے چینی اور خوف محسوس ہوتا ہے۔ پاکستان میں 20% سے زیادہ بالغ افراد اس سے متاثر ہیں۔ بروقت علاج سے یہ مکمل طور پر ٹھیک ہو سکتی ہے۔
اضطراب (Anxiety):
امتحان، ریزلٹ ، انٹرویواورباس کا سامنا کرنے سے پہلےجیسے معاملات میں پائی جانے والی بے چینی اگر تو آپ کی کارکردگی میں بہتری کا باعث ہے تو یہ ایک مثبت اضطراب (Good Anxiety) ہے لیکن ہمہ وقت رہنے والی غیر ضروری بے چینی اگر بہتری کی بجائے انسان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی شدید متاثر کرے تو یہ لمحہ فکریہ ہے اور اس کا فوری سدِ باب از حد ضروری ہے۔ اس کےذہنی اثرات کے علاوہ جسمانی اثرات پورے جسم پر سر درد، چکر آنا، پٹھوں میں کھنچاو، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری اور معدے میں خرابی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ Anxiety کی وجوہات، علامات،اقسام اور علاج کے حوالے سے مزید تفصیلات نیچے درج ہیں۔
اضطرابِ بے چینی (Anxiety) کیا ہے؟
اینگزایٹی یا اضطراب ایک ایسافطری عمل ہےجس میں “ایڈرینالین” نامی کیمیکل دماغ کے دفاعی نظام کو خبردار کرتا ہےتا کہ انسان کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلیے تیار ر ہے۔ یہ “عارضہ” اس صورت میں کہلاتا ہے جب کسی خطرے کا خوف بے جا ستاتا رہےاوراس کی وجہ سے انسان ہمہ وقت بے چینی کا شکار رہے۔
علامات:
اینگزائٹی کی 10 اہم علامات
- بلاوجہ بے چینی اور گھبراہٹ
- دل کی تیز دھڑکن
- سانس لینے میں دشواری
- سر درد اور چکر آنا
- بے خوابی یا نیند کی کمی
- چڑچڑاپن اور غصہ
- معدے کے مسائل (متلی، بدہضمی)
- پسینہ آنا اور کانپنا
- توجہ مرکوز نہ کر پانا
- کسی انجانے خوف کا احساس
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ میں اینگزائٹی کی علامات کی نوعیت کیا ہے تو یہاں کلک کر کے ذہنی صحت کا مفت ٹیسٹ کریں۔
وجوہات:
اس مرض کی وجوہات جنیاتی بھی ہوسکتی ہیں اورنفسیاتی بھی۔ عموماٌ یہ کسی بات کا حد سے زیادہ سٹریس لینے سے لاحق ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں کسی پرانے حادثے کا خوف دل میں بیٹھ جانے کی وجہ سے یا جسم کے دفاعی نظام کو خبردار کرنے والے حصے میں خرابی کی وجہ سے۔
اقسام:
جنرل اینگزایٹی ڈس آرڈر: اس بیماری میں مریض بلاوجہ اور بے حد پریشان و اداس رہتا ہےجس کے باعث تھکاوٹ اوربے خوابی کا شکار رہتا ہے۔
پینک ڈس آرڈر: پینک اٹیکس / گبھراہٹ کے دورے اچانک ہو جاتے ہیں اورانسان کو شدید خوف اور پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں۔اور ایسا محسوس ہوتا جیسے دل کا دورہ پڑ رہا ہویا انسان مرنے والا ہے۔
فوبیا: کسی مخصوص چیز سےضرورت سے زیادہ ڈر لگنامثلاً فضائی سفر سے، رش والی جگہوں سے۔
سوشل اینگزایٹی ڈس آرڈر: اس مرض میں انسان لوگوں سے میل جول سے گھبراتا ہےاور خود کو ان سے کم تر سمجھتا ہے۔
علاج:
اپنی نیند اور خوراک پر بھر پورتوجہ دینا ، مثبت سوچ والی صحبت رکھنا، ورزش اور جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنا اور قدرتی مناظر کا مشاہدہ کرنے سے اینگزائیٹی میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے۔ علامات میں شدت کی صورت میں صحتیاب کلینک کے زریعے گھر بیٹھے، مکمل رازداری کے ساتھ مستند ماہرینِ نفسیات سے آن لائن آڈیو یا ویڈیو کال پر رابطہ کر کے اس عارضے سے نجات پائیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
اینگزائٹی کیا ہے؟ (What is anxiety in Urdu?)
اینگزائٹی ایک ذہنی کیفیت ہے جس میں انسان کو بلاوجہ بے چینی، خوف اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔
اینگزائٹی کیوں ہوتی ہے؟ (Anxiety kyu hoti hai?)
اینگزائٹی کی عام وجوہات میں ذہنی دباؤ، خاندانی مسائل، مالی پریشانی، اور جینیاتی عوامل شامل ہیں۔
کیا اینگزائٹی کا علاج ممکن ہے؟
جی ہاں، اینگزائٹی کا مکمل علاج ممکن ہے۔ CBT تھراپی اور ماہر نفسیات کے مشورے سے 80% سے زیادہ مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
اینگزائٹی اور ڈپریشن میں کیا فرق ہے؟
اینگزائٹی میں خوف اور بے چینی غالب ہوتی ہے، جبکہ ڈپریشن میں اداسی اور ناامیدی کا احساس ہوتا ہے۔
اینگزائٹی کی علامات کتنے دن میں ظاہر ہوتی ہیں؟
عام طور پر علامات 2-4 ہفتوں میں محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہیں، لیکن ہر شخص میں یہ مختلف ہو سکتی ہیں۔



