شادی کے وقت آپ کو صرف ایک ہی خوشی محسوس ہو رہی ہوتی ہے۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ نئی زندگی ہوگی، رنگین واقعات، خوبصورت لباسں اور آپ مسٹر یا مسز بن جائیں گے۔ ہر کوئی آپ کو ہر طرح کے مشورے دیتا ہے۔ وینیو بک کرنا، میک اپ آرٹسٹ سے بات کرنا، یہ سب اتنا خوش کر دینے والا ہوتا ہے کہ آپ بھول جاتے ہیں کہ اس سب کے بعد آپ اور آپکے ساتھی ایک پوری زندگی آپس میں اکٹھی گزاریں گے۔
نئے شخص کے ساتھ اپنی زندگی شیئر کرنا اپنے چیلنجز لاتا ہے، اس میں عزم، صبر اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے۔
ازدواجی صرف محبت اور احترام پر مبنی نہیں ہوتی بلکہ دونوں اسکو کامیاب بنانے کے لئے محنت کرنی ہوتی ہے۔
یہاں چند اچھے اقدام ہیں جنہیں اختیار کر کےازدواجی زندگی کو آسان اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔
بات چیت کی اہمیت:
جیسا کہ ہماری ماں کہتی تھیں “بیٹا کوئی مسئلہ ہو تو ڈاکٹر کو بتاتے ہیں، ڈاکٹر کو الہام نہیں ہوگا کہ آپکو کیا مسئلہ ہے۔
آپ کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ آسانی کے ساتھ کرنا چاہیے، رد کیے جانے کے خوف کے بغیر۔
آپ اور آپ ساتھی ایک دوسرے کے ساتھ مختلف تنازعات اور مسائل کا سامنا کریں گے لیکن اہم ہے کہ آپ جانیں کہ وہ آپکے دل کو نہیں پڑھ سکتے ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ آپس میں بات چیت کا راستہ اختیار کریں کہ آپ کو کیا بات پریشان کر رہی ہے ؟ کیا آپکو ان سے کسی بات پر ناراضگی ہوئی ہے؟ آپ کو دکھ پہنچا ہے ؟ حد پار کی ہے؟
خاموشی کس مسئلے کے حل کرنے میں اچھا علاج نہیں ہے بلکہ یہ سب محبت اور اعتماد کے لئے زہر قاتل ہوتا ہے۔ آپ کی زندگی کے زمینی اصول کو ایمانداری سے بیان کریں ۔
آپکو اپنے خیالات کو انتہائی احسن خوش اسلوبی اور انا کو بیچ میں لاۓ بغیر بیان کرنا چاہیے ۔آپس میں بات کرنے میں ہی مسئلے کا حل اور ایک دوسرے کو اور اچھی طرح سمجھنے کا ذریعہ ہے۔
لہذا بات کریں، بات کریں اور کچھ بھی بات کریں۔ وہ آپ کے خاوند /بیوی ہیں، انہیں سب کچھ جاننا چاہیے جو آپ محسوس کرتے ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کی بات کھلے دل کے ساتھ سننی ہوگی۔
باہمی عزت و احترام:
آپ کو اپنی ذات بہت چاہے جانے والی اور قابل احترام لگتی ہے جب آپکی رائے کو توجہ ،محبت اور احترام سے سنا جا جاۓ۔
جب آپ کو کسی خاص طرح سوچنے پر ملامت نہ کی جاۓ اور آپ کو بے وقعت محسوس نہ کرایا جاۓ ۔
عمومی طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ عورت کہ فہم ہے اس کی رائے اہم نہیں ہوتی، اور عورت کے لئے آدمی ایک آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے اور اس کے پیسے جہاں اور جیسے چاہے خرچ کرے۔
جبکہ یہ سوچ اپکے اچھے ازدواجی تعلقات پر بہت منفی اثر رکھتی ہے دونوں کے کردار بہت اہم ہوتے ہیں۔ اچھے ازدواجی زندگی میں دونوں کی رائے کی اہمیت اور انکو مانے جانے کےاحساس دلوانے کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے ۔
میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس:
جیسا کہ قرآن مجید میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہنے سے مراد یہ کہ لباس اور انسان کے بیچ میں کوئ تیسری چیز نہیں ہوتی ۔ لباس گرم سرد موسم سے محفوظ رکھتا ہے۔اسکے بدن کے عیبوں کو ڈھانپتا ہے اور لباس اسکو خوداعتمادی دیتا ہے۔
اچھی ازدواجی زندگی کے لئے بھی یہ خوبیاں میاں بیوی میں درکار ہیں۔اچھے برے حالات میں ایک دوسرے کی ہمت بڑھانا،
ایک دوسرے کی خامیوں کی پردہ پوشی کرنا ۔یہ سب آپکے رشتے مضبوط اور مستحکم بناتے ہیں
یہ اپنا مقصد بنائیں کہ شادی ایسی لگے جیسے دنیا کا سب سے محفوظ مقام ہو”گریگ اسمالی ”
جوڑے کے لئے محفوظ مقام ایک دوسرے کے موجودگی ہوتی ہے جہاں آپ وہسے ہیں جو آپ اصل میں ہوتے ہیں۔ آپ کا خاوند آپ کے ساتھ بھی اتنا سکون محسوس کرنے کے قابل ہونا چاہئے جتنا آپ ان کے ساتھ محفوظ پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ محفوظ محسوس کرنا، سمجھا جانا، تسلی دلانا، جذباتی حمایت کرنا اور محبت کرنا ایک محفوظ ازدواجی زندگی کا راز ہے۔
ایک لڑکی کے لئے شادی کا مطلب ہے کہ آپ ایک گھر چھوڑ کر اپنے خاوند کے ساتھ منتقل ہوتے ہیں۔ وہ اپنے خاندان، اپنے محفوظ مقام، اپنے والدین کے محبت شفقت کو چھوڑ کر باہر نکلتی ہے۔ ایک شوہر کا کام ہوتا ہے کہ وہ اسی محبت ،قدردانی کا احساس اور حفاظت کو فراہم کرے جو وہ پہلے اپنے خاندان کے ساتھ محسوس کرتی تھی۔
ایک شوہر کی محفوظ جگہ اس کی بیوی ہوتی ہے، جہاں وہ اپنے خواہشات کے بارے میں اپنی بیوی پر اعتماد کر سکتا ہے کیونکہ ہماری معاشرے میں آدمی اپنی جذبات کو اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔ بیوی اپنے شوہر کے لئے ایسا ہی رشتہ ہونا چاہیے جس کے سامنے کچھ خوف کے بغیر آپ کھل سکیں۔
دونوں ایک دوسرے کے عیبوں کو چھپاتے ہیں اور خامی اورکمی کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اپنی کی باتوں کی تشہیر نہیں کرتے ہیں ۔ اور دونوں ایک دوسرے کے لئے ایک شیلڈ بن جاتے ہیں۔
شکرگزار رہیں:
آپ کا خاوند گھر کو کامیاب، خوبصورت اور محفوظ رکھنے کے لئے محنت کر رہا ہے۔ اس کی کوشش کو پہچاننا اور اپنی شکرگزاری ظاہر کرنا بہت اہم ہوتا ہے۔ کسی بھی چیز پر اپنی کوشش کی قدردانی کرنے والے کو تعریف سننا بہت اچھا لگتا ہے۔ یہ آپ کو آپکی اہمیت کا احساس دلاتا ہے ایسے ہی بیوی کے کاموں ،گھر میں محنت کو سراہنا اچھے ازدواجی زندگی کے لیے بہت اہم ہے ۔
با ہمی اعتماد:
ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے پر اعتماد ہونا ضروری ہے۔
کیونکہ جب آپ اس رشتے میں بندھنے کا مطلب اپنے آپ کو ایک دوسرے کے حوالے کرنا ہے۔
جہاں ایک دوسرے پر اعتماد ہو گا تب ہی ایک گھر میں میاں اور بیوی کو اپنے اپنے دائرہ کار میں اور مل کر معاملات کے فیصلے کرنے کی اجازت ہو گی ۔کیونک دونوں جانتے اور سمجھتے ہیں کہ انکے فائدے اور نقصانات مشترکہ ہیں۔
اعتماد بڑے تنازعات سے بچاتا ہے۔ کیونکہ جب آپ اپنے خاوند یا بیوی پر بھروسہ کرتے ہیں تو کوئی بھی تیسرا آپ کو ایک دوسرے کے خلاف موڑ نہیں سکتا۔ اس معاشرے اور جوائنٹ فیملیوں میں، بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر سکتے ہیں۔
ایک دوسرے پر بھروسہ رکھنے سے ہی ایک اچھا اور کامیاب ازدواجی زندگی قائم رکھ سکتے ہیں ۔
اپنے شریک حیات کے لئے وقت نکالیں:
آپ آسانی سے اپنی مصروف زندگی، بچے، دفاتر، کام اور گھریلو ذمے داریوں وغیرہ میں گِھر سکتے ہیں اور یہ سب آپ کا سارا وقت لے سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھنا ایک چیز ہے کہ خاندان بڑھ رہا ہے، آپ کے بچے بڑے ہوتے رہے اور وہ آگے بڑھیں گے۔ لیکن آپ اور آپ کا خاوند ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ کا رشتہ ہیں۔ ایک دوسرے سے محبت کریں، ایک دوسرے کو وقت دیں اور ایک خوشگوار محفوظ مستقبل مہیا کریں۔
اپس میں معاف کرنا سیکھیں:
آپ دونوں انسان ہیں غلطیاں کرسکتے ہیں، درحقیقت، انسان غلطیاں کرتا ہے اور اس کے ذریعے سے سیکھتا ہے۔
ایک دوسرے کی غلطیوں سے درگزر کرنا چاہیے ۔غلطیوں کی نشاندھی کرنا بھی ضروری ۔ لیکن اسکے بری زبان یا الفاظ استعمال نہ کی جاۓ ۔بلکہ ہمدردی اور محبت سے بات کی جائے ۔
اسی طرح جب ایک دوسرے سے درگزر یا معافی کا معاملہ کیا جائے تو اسمیں تحقیر یا بار بار جتلانا نہ پو۔
اگر کسی ایک سے غلطی ہوتی ہے تو یقینی بنائیں کہ آپ ان سے محبت سے بات کرتے ہیں، احساسِ برتری اورتکبر کے بغیر۔ یہ بہت ساری جھگڑوں سے بچاتا ہے اور آپ کے دل کو نرم رکھتا ہے۔ سننا بہت اہم ہے، لہذا ان کی باتیں سنیں اور انہیں مسئلے کو سمجھنے میں مدد کریں۔
اپنے مسائل کو دونوں کے درمیان محفوظ رکھیں:
آپ اور آپ کا خاوند آپس میں اختلافات، جھگڑے اور مسائل رکھیں گے۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے سے، آپ ہر فیملی ممبر کے سامنے موجود ہوتے ہیں جو شاید آپ کے چہرے کو ہمیشہ پڑھ رہا ہو۔ کسی کو بتانے کا موقع نہ دیں کہ آپ جھگڑے کر چکے ہیں۔ یہ ہمیشہ بہتر ہوتا ہے کہ آپ اسے اپنے کمرے یا گھر میں حل کریں اور کسی کو اس پر تنقید نہ کرنے دیں
صحتیاب آن لائن سروس پر پاکستان کے بہترین ماہرین نفسیات بھی آپ کو خود اعتمادی کی وجہ جاننے اور اس کو بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.sehatyab.com