خود اعتمادی بڑھانے کے 10 طریقے

 

خود اعتمادی آپ کی زندگی میں آپ کی بقا  کی کلید ہے اور یہ خوشحال اور کامیاب زندگی کا راز ہے۔ اپنے بارے منفی سوچ کے ساتھ رہنا  بہت مایوس کن ہوتا ہے۔ آپ کی شخصیت اور آپ کا رویہ ہیں وہ چیزیں جو لوگوں کو آپ کے آس پاس کسی خاص طریقے سے عمل پر لاتے ہیں۔

ایک خود اعتماد  شخص لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، لوگ ان پر بھروسہ کرتے ہیں اور ان پر انحصار کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

خود اعتمادی بڑھانے کے دس طریقے:

1. اپنی کمیوں کو تسلیم کریں اور قبول کریں:

خود اعتمادی حاصل کرنے کا پہلا قدم اپنی کمیوں کو قبول کرنا ہے، اس کے ذریعے آپ اندر سے چھوٹے مسائل کو حل کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ آپ کی کمی  سستی، کسی نئی چیز سے خوف، منفی سوچ یا  اپنا دوسروں کے ساتھ موازنہ کی شکل میں ہو سکتی ہے۔

جب شخص اس کو قبول کرتا ہے، تو خود پر بھروسہ کرنا آسان ہوجاتا ہے اور خصوصی طور پر اپنے آپ میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کرنے میں۔

 

2. خود کی دیکھ بھال:

کبھی یوٹیوبرز یا انفلوئنسرز کو خود کی دیکھ بھال کا ذکر کرتے سنا ہے؟ abbigliamento on line offerte amazon
custom basketball jersey maker
vegyestüzelésű kazán 20kw
clarks pumps 39
jordan 4 for sale
brandon aiyuk youth jersey
car parts online
new balance 1080 v4 test
náhradní díly na bicí
custom basketball jersey maker
reebok royal ultra hr
bracelet tendance femme 2022 Canada
isabel marant etoile jacket 2014
nikon milc fényképezőgép
sat digitale terrestre amazon
اگر ہر وقت سنا ہے تو اس کی وجہ  بہت سادہ ہے،کہ اس سے آپ کو خوشی ملتی ہے، اپنا اپ اچھا لگتا ہے اور سیلبرٹی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ ایک اچھا لمبا نہانا، ایک اچھے خوشبو والے شیمپو اور بادی واش کے ساتھ لینا، پھر لوشن لگانا اور خاص طور پر نہانے کے بعد میک اپ یا خوشبو لگانا، صرف اپنے لئے، یوں احساس دلاتا ہے کہ میں اسکے قابل ہوں  ۔ میں بھی ایک انسان ہوں جو بہتر کا مستحق  ہے۔ آپ لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ باہر جانا اور دنیا کا سامنا کرنا آسان ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اپنی بساط کے اندر  self worthہتے ہوئے اچھے کپڑے ، جوتے پہننا۔ اچھا صحت مند کھانا کھانا اور اپنی صحت کا خیال رکھنا ،اپکی خود اعتمادی کو بڑھانے میں جانتے بوجھتے ہوئے بہت فرق ڈالتا ۔

 

3. اپنی خوبیوں کی فہرست بنانا:

آپ کے اندر بہت ساری خوبیاں ہوتی ہیں، نہ جانتے ہوئے بھی کبھی کبھی لوگ ایسی چیز یا عادت تعریف کرتے ہیں کہ آپ خود حیران رہ جاتے ہیں لیکن اس کے بعد اکثر دیر تک آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے اور آپ خوش رہتے ہیں کہ میرے اندر یہ خوبی ہے اور لوگ  اس چیز کو تسلیم کرتے ہیں۔

اس لئے ایک دن آرام سے بیٹھ کر، اپنی خوبیوں کی فہرست بنائیں۔ مثال کے طور پر، “میں بہت وقت پر کام کرتی ہوں”، “مجھ پر لوگ بہت بھروسہ کرتے ہیں”، “لوگوں کو مجھ سے بات کرکے تسلی ہوتی ہے”، “میں بہت نفاست کے ساتھ کام کرتی ہوں” وغیرہ۔

 

4. اپنی کامیابی کو منانا:

کامیابی کے لئے آپ کو دنیا فتح نہیں کرنی ہوتی۔ اگر آپ نے صبح اٹھ کر اپنا کمرہ سیٹ کر لیا یا اپنے گھر، جاب یا گاڑی کا کام بھی کر لیا تو یہ بھی کامیابی ہے۔ کامیابی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی ملتی ہے۔ ان سب کو منانا اور اس پر اپنے آپ کو داد دینا، آپ کی خود اعتمادی کو بہت اچھا بڑھاوا دیتا ہے۔ کھانا بنانا، اچھا GPA لینا، دفتر کا کام مکمل کرنا وغیرہ یہ سب چھوٹی چھوٹی کامیابیاں ہیں، ان سب کو منائیں اور ان پر فخر محسوس کریں۔

 

5. اپنے پسند کے کام کرنا:

ایسے کام جو آپکو اچھے لگتے ہوں وہ کرنے بھی آسان لگتے ہیں اور دل بھی چاہتا ہے۔ ان سے آپکو اپنے لئے وقت ملتا ہے اور آپکو ایک منفرد  ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ “بیکنگ”، “پینٹنگ”، “کھانا پکانا”، “اسپورٹس کھیلنا”، “جیویلری بنانا”، “لکھنا” وغیرہ۔

اپنی مرضی کا کام اور اسکو اچھے سے کرنا آپکے جذبات احساسات کو خوش کرتی ہے اور خود پر اعتماد بحال ہوتا ہے ۔

 

6. اپنے مقاصد پورے کرنا:

زندگی میں ہر انسان کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا ہے اور اسکا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔ کسی نے ڈاکٹر بننا ہے، کسی نے دنیا دیکھنی ہے,   زندگی میں سکون حاصل کرنا ہے۔  ان پر توجہ دینا اور آہستہ آہستہ ان کی طرف بڑھنا آپ کو ایک مقصد دیتا ہے زندگی میں۔ اس کے لئے آپ محنت کرتے ہیں، وقت لگاتے ہیں جس سے اپنے بارے میں بہت پتہ چلتا ہے. اس سے نہ صرف مستقبل محفوظ ہوتا ہے بلکہ آپ میں زندگی کی مشکلات اور امتحانات کا سامنا کرنے کا اعتماد آتا ہے اور اپنے اوپر بھی بھروسہ  قائم ہوتا ہے کہ میں یے کر سکتا ہوں۔

 

7. اپنا مقابلہ نہ کریں:

کوئی دو لوگ ایک جیسے نہیں ہو سکتے، آپ اور آپ کا جڑواں بھائی میں بھی بہت سارے فرق اور مہارتیں ہو سکتی ہیں۔ آپ اپنے آپ کا ان سے موازنہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی وہ آپ کے ساتھ سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت نقصان دہ اصول ہے جہاں رشتہ دار اور دوست آپ کو یا آپ کے دوسرے دوست کا ایک  دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ صرف آپ ہی وہ کام کرسکتے ہیں جو آپ کر رہے ہیں۔ ایک فنکار یا لکھاری، دونوں کو اپنی طریقے سے کام کرنے کا راستہ ہوتا ہے۔ وہ اپنی آر/ٹ کے سٹائل یا طریقے سے شناخت رکھتے ہیں۔ تو جو  بھی آپ کام آپ کرتے ہیں، یقین کے ساتھ انجام دیں اور سر بلند رکھیں۔ یہ آپ کی مہارت ہے اور کوئی بھی اس طرح نہیں کرسکتا۔

 

8. اپنی قدر کو پہچانیں:

اپنی قدر جانیں، آپ کو بھی دوسری چیزوں کی طرح اہمیت ہوتی ہے۔ آپ ایک پودے کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں، یہاں ہونے کے لئے بنا ہے، اسی طرح آپ بھی ہیں۔ آپکا  وجود آپکی ذات  یہاں ہونے کے لئے ہیں اور وہ کام کرنے کے لئے جو آپ کر رہے ہیں۔  آپ ایک اچھے دماغ اور شخصیت کے مالک ہیں ، کوئ بھی آپکو آپکی ذات کے حوالے سے برا محسوس کرانے کا حق نہیں رکھتا ایسا کرنے والوں کے لئے اپنے وقت کو ضائع مت کریں وہ خود عدم اعتماد کا شکار ہیں ۔

 

9. آپ کی ناکامیاں، ایک سبق:

کبھی کبھی، آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہر کام کر سکتے ہیں، ایسا سوچنا بری بات نہیں ہوتی لیکن حقیقت بہت مختلف ہوتی ہے اور آپ ممکن ہے کہ کامیابی کا سامنا اس طرح نہ کریں جیسا آپ نے سوچا تھا۔ آپ ایک واقعہ یا سیشن کی منصوبہ بندی بہت عرصے تک کرتے ہیں، آپ اپنی لیکچرز یا سلائڈز تیار کرتے ہیں اور سیمینار کے لئے بلانے کرتے ہیں۔ آپ نے سوچا تھا کہ ہال میں طلباء کی بھرمار ہوگی لیکن نتیجتاً صرف 10 طلباء حاضر ہوتے ہیں، سو  طلبہ والے  ہال میں۔ یہ بہت دل شکستہ واقعہ ہوتا ہے لیکن یاد رکھیں، گلاس نصف بھرا ہوتا ہے، خالی نہیں۔ آپ نے سیکھا کہ ابتدائی طور پر آپ کو چھوٹا سا ہال بک کرنا چاہئے تھا، اس کو چھوٹے پیمانے پر تیار کرنا چاہئے تھا اور ہاں، 10 طلباء آئے تھے! اگر ہال خالی ہوتا تو کیا ہوتا؟ لہذا اپنی کامیابی کے بارے میں امیدوار رہیں اور حقیقت پر مبنی رہیں۔

اعتماد رکھیں، اٹھیں اور آگے بڑھیں!

 

10. مثبت لوگوں کا ساتھ اپنائیں:

کبھی سنا ہے، خربوزہ خربزے کو دیکھ کر رنگ بدلتا ہے۔

یہ بہت سچ ہے کہ آپ جن لوگوں کے ساتھ وقت  گزارتے ہیں، وہ آپ پر بہت زیادہ اثرانداز کرتے ہیں۔ لہذا اگر آپ کے آس پاس سست یا منفی لوگ ہوں، تو آپ بھی ان کی طرح سوچنے اور محسوس کرنے لگیں گے۔

مثبت سوچ ، حوصلہ افزائی  اور محنت کرنے والے دوستوں کا ساتھ ہمیشہ فائدہ مند ہے۔ وہ آپ کی بہترین صورت میں حوصلہ افزائی کریں گے اور آپ کو آپکے  مقاصد تک پہنچنے میں مدد کریں گے

 

صحتیاب آن لائن سروس پر پاکستان کے بہترین ماہرین نفسیات بھی آپ کو خود اعتمادی کی وجہ جاننے اور اس کو بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.sehatyab.com

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *