بریکنگ نیوز۔۔ ڈالر تین سو سے تجاوز کر گیا ۔۔ سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی۔۔ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ۔۔مقبول لیڈر گرفتار ۔۔ دہشت گردوں نے بھرے بازار میں خودکش دھماکہ کر دیا۔۔ انسانی اعضا بکھر گئے۔۔، گلیشیئرز ۔۔، گلوبل وارمنگ۔۔، زلزلزلوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں۔۔۔پرانی دشمنی کا شاخسانہ،۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔ کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہماری زندگی میں صبح وشام،مہ و سال سے چلنے والی خوف، مایوسی اور سنسنی سے بھر...
ورکنگ پیرنٹس کو بچوں کی پرورش میں درپیش چیلنجز
بھلے وقتوں میں سادہ طرزِ زندگی کی وجہ سے انسان کی مادی ضروریات بھی انتہائی مختصر ہوتی تھیں۔ گھر کا ایک فرد کماتا تھا اور پورا کنبہ پرورش پاتا۔ لیکن اب قدریں خاصی بدل چکی ہیں۔ میاں بیوی جہاں سماجی زندگی میں دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں معاشی استحکام کے لئے بھی اب ان دونوں کا ہم قدم ہونا ایک امرِ مجبوری ہے۔ تاہم معاشی خوشحالی کے حصول میں دونوں کی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث ان کی گھر یلو زندگی...
عصرِ حاضر کےاستاد کو در پیش ذہنی دباؤکی وجوہات اور تجاویز
بلا شبہ استاد بچوں کے لئے ایک رول ماڈل کی مانند ہوتے ہیں۔ اسی لئے تو انہیں قوم کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن قوم کے سنہرےمستقبل کے اس پیامبر کو عصرِ حاضر میں کئی طرح کے چیلنجز کاسامنا ہے۔ ویسے بھی ہمارے معاشرے میں ایک استاد کو وہ مقام قطعا حاصل نہیں ہے جو ہمارے پُرکھوں کی میراث رہی ،جہاں بادشاہِ وقت کے شہزادگان بھی اپنے اساتذہ کی جوتیاں سیدھی کرنا اپنی سعادت سمجھتے تھے یا پھر یورپ کے معاشرے میں...