کیا آپ نے کبھی خود کو گھر کے سب افراد کے درمیان ہونے کے باوجود تنہا محسوس کیا ؟کیا آپ نے بھی کبھی اپنے قریبی افراد سے بات کرنے میں بھی شدید دشواری محسوس کی ؟ اگر آپ کے ساتھ ایسا سب ہو رہا ہے تو یاد رکھیں ایسا محسوس کرنے والے آپ تنہا نہیں ہیں ۔ بلکہ ہر انسان کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی باہمی تعلقات کے مسائل کی وجہ سے کبھی نہ کبھی ایسی حالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
رشتوں کے مسائل
انسان کا گھر اور خاندان ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں انسان خود کو سب سے زيادہ محفوظ سمجھتا ہے ۔خوشی ہو یا غم ہو ان سب حالات کا سامنا وہ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ مل کر کرتا ہے ۔ مگر زندگی کی تیز رفتاری اور نفسانفسی نے جہاں دیگر تعلقات کو متاثر کیا وہیں فیملی کے ارکان کے درمیان رشتوں کی خرابی کا بھی باعث بن سکتا ہے
جس کا سبب کبھی مصروفیت کی وجہ سے رشتوں کو ٹائم نہ دینا ہو سکتا ہے اور کبھی کمزور معاشی صورتحال کے سبب ضرورتوں کا پورا نہ ہونا بھی باہمی رشتے کو کمزور کر سکتا ہے ۔
رشتوں کے مسائل اور فیملی کاونسلنگ
انسان کی زندگی اس کی خواہشات کے مطابق گزارنا ممکن نہیں ہوتا ہے ۔ سرد و گرم حالات انسان کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ۔ حالات جیسے بھی ہوں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہی ایک خوشگوار زندگی کی بنیاد ہوتی ہے ۔
تاہم بعض اوقات باہمی رشتوں کے درمیان مسائل زندگی کو اجیرن کر سکتے ہیں ۔ ایسے وقت میں درست مشاورت ایسے کمزور پڑتے تعلقات کو ازسر نو استوار کر کے زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں ۔
فیملی کاؤنسلنگ ایسی ہی خصوصی قسم کی تھراپی ہوتی ہے جن کو خاص طور پر اس طرح سے ڈيزائن کیا جاتا ہے` کہ یہ فیملی کے درمیان موجود مسائل اور اختلافات کے اسباب کی نشاندہی کر کے اس کو دور کر سکے ۔ اور گھر میں ایسی پرسکون فضا قائم کر سکے جو کہ ہر فرد کو فعال بنا سکے ۔
فیملی کاؤنسلر
فیملی کاؤنسلر ایک ایسا سرٹیفائڈ ماہر ہوتا ہے جو زندگی کے سفر میں ہونے والے اونچ نیچ کے حوالے سے فیملی کے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے اور رشتوں کے درمیان ہونے والے مسائل کو دور کرنے میں مشاورت اور مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس کا بنیاد ی مقصد فیملی کے افراد کے درمیان سمجھوتہ مثبت تعلق قائم کر کے ایک پرسکون فضا قائم کرنا ہوتا ہے ۔
رشتوں کے مسائل میں فیملی کاؤنسلر کا کردار
ایک فیملی کی بنیاد مختلف رشتوں پر قائم ہوتی ہے جن میں میاں بیوی کا رشتہ ، ماں باپ کا اولاد کے ساتھ رشتہ ، بہن بھائيوں کا رشتہ یہاں تک کہ دوستوں کے درمیان رشتہ بھی شامل ہے ۔ ان رشتوں کے درمیان محبت کے ساتھ ساتھ بعض اوقات توقعات اور امیدیں پوری نہ ہونے کی وجہ سے کھٹاس پیدا ہو جاتی ہے ۔ جو گزرتے وقت کے ساتھ فاصلے پیدا کرنے کا باعث ہو سکتی ہے ۔
ایسی صورتحال میں فیملی کاونسلر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے یہ کاونسلر ایسی رہنمائی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے فیملی کے افراد کے درمیان صحت مند تعلق قائم کر کے فاصلوں کو دور کر کے ایک خوشگوار فضا قائم کرتا ہے ۔
فیملی کاؤنسلر اپنا یہ کردار جن اقدامات کے ذریعے کرتا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہیں
خاندانی نظام کو اہمیت دینا
فیملی کاونسلر کا مرکز نگاہ فیملی لائف ہوتی ہے ۔ لہذا وہ سب سے زیادہ فیملی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیتا ہے ۔ اس خاندانی نظام میں باہمی رشتے ، اصول و ضوابط اور ایسے طریقہ کار شامل ہوتے ہیں جس سے خاندان کے ہر فرد کی ذہنی صحت اور صلاحیتیں اجاگر ہو سکتی ہیں ۔
باہمی رابطوں کو بہتر بنانا
رشتوں کے درمیان مسائل کا سب سے بڑا سبب باہمی رابطوں کا فقدان ہوتا ہے ۔ ایک دوسرے سے دل کی بات نہ کرنے کی وجہ سے ایک دوسرے کے درمیان فاصلے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ relationship counsellorیا فیملی کاؤنسلر خاندان کے لوگوں کو یہ بات سکھاتا ہے کہ اپنے احساسات کا اظہار کس طرح کیا جاتا ہے ، دوسروں کی بات کس طرح حوصلے اور ہمدردی سے سنی جاتی ہے اور باہمی اختلافات کو کس طرح مثبت انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ ایک دوسرے سے بات کرنے سے انسان خاندان کے افراد کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور مسائل کا حل نکالتا ہے۔
خاندانی مسائل کو حل کرنا
عام طور پر چھوٹے موٹے مسائل ہر خاندان میں ہوتے ہیں جن کو اگر بروقت حل نہ کیا جائے تو وہ خاندان کے ہر فرد کے نفسیاتی مسائل کا سبب بنتا ہے ۔ فیملی کاؤنسلر فیملی کے افراد کی ان مسائل کو حل کرنے کے لئے رہنمائی کرتا ہے اور ایسی حکمت عملی اور تیکنیک تجویز کرتا ہے جس سے خاندان کے افراد ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل نکالتے ہیں
خصوصی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے رہنمائی
ہر فیملی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور بعض اوقات ان کو کافی مختلف قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ طلاق، دوبارہ شادی ، یا خاندان میں کسی نئے فرد کا اضافہ منفرد قسم کے چیلنج کا سبب بنتا ہے ۔ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے میں فیملی کاؤنسلر بہت معاون ثابت ہوتا ہے اور وہ فیملی کے افراد کو ایسی رہنمائی فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے وہ ایسے حالات میں ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے ہیں ۔
حرف آخر
خاندانی تعلقات اور رشتوں کے مسائل کی صورت میں فیملی کاؤنسلر ایسی حکمت عملی ، طریقہ کار اور مسائل کا حل پیش کرتے ہیں جو ایسی پیچیدہ صورتحال میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ فیملی کاؤنسلر باہمی رابطوں کو بہتر بناکر خاندانی رشتوں میں موجود مسائل کو حل کر سکتا ہے ۔
ایسے حالات میں فیملی کاؤنسلر فیملی کے لوگوں کے مسائل کی جڑ کو پکڑ کر ان کے باہمی تعلق کو بہتر بناتا ہے
فیملی کاونسلر جو کہ ماہر اور مستند ماہر نفسیات ہوتے ہیں وہ انتہائی ماہرانہ انداز میں رشتوں کے مسائل حل کرتے ہیں صحتیاب آن لائن ماہر نفسیات کا ایسا ہی پلیٹ فارم ہے جہاں پر فیملی کاؤنسلر رازداری کے ساتھ بہترین تیکنیک کا استعمال کر کے لوگوں کے باہمی رشتوں کو بہتر بنا کر ان کو نفسیاتی دباؤ سے بچاتا ہے