خاندان میں تنازعات اور ذہنی دباؤ: اسے کم کرنے کے لیے کونسلنگ کی اہمیت

فیملی ہر انسان کے لئے ایک جانب تو زندگی کے ہر شعبے میں اس کی سب سے بڑی سپورٹ اور طاقت ہوتی ہے تو دوسری جانب یہ اس کے لئے سب سے بڑا چیلنج بھی ہوتی ہے ۔ کیوں کہ ہر فیملی کے اندر چھوٹی موٹی باتوں پر اختلافات ہونا ایک قدرتی بات ہے ۔ لیکن اگر یہ تنازعات اور اختلافات مستقل ہوں تو اس سے انسان کی ٹینشن اور ذہنی دباؤ میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ایسی صورت میں یہی فیملی انسان کی طاقت بننے کے بجائے کمزوری بن جاتی ہے ۔

جس کا براہ راست انسان کی پروفیشنل زندگی ، ذہنی صحت اور معاشرتی رویہ پر پڑتا ہے ۔ اور اگر ان فیملی تنازعات کو بروقت حل نہ کیا جائے یا ان کا مقابلہ کرنے کا درست راستہ اختیار نہ کیا جائے تو بعض اوقات اس صورت حال میں انسان انتہائی اقدامات بھی اٹھا سکتا ہے ۔ ایسی صورت میں فیملی کونسلنگ دوبارہ سے فیملی کو ایک اکائی بننے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔

فیملی کونسلنگ کیا ہے ؟

فیملی کونسلنگ یا فیملی تھراپی ایک ایسا پروفیشنل طریقہ ہوتا ہے جس کے ذڑیعے معاہر نفسیات فیملی کے افراد کے درمیان ایک صحت مند تعلق بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ اس کا بنیاد مقصد فیملی کے درمیان تنازعات کی وجوہات کی شناخت کر نا ہوتا ہے جو کہ فیملی کے افراد کے رویہ کو تبدیل کر کے تنازع اور ذہنی دباؤ کا باعث بن رہے ہوتے ہیں

فیملی تھراپی کے بہت سے طریقے فیملی سسٹم تھیوری سے اخذ کئے گئے ہیں جس کے مطابق خاندان کے افراد گروہ کے بجائے ایک مربوط نظام کی صورت میں کام کرتے ہیں ۔ اس تھیوری کے مطابق اگر فیملی کے کسی ایک فرد کے برتاؤ یا رویہ میں تبدیلی آتی ہے تو اس سے پورا خاندان ہی متاثر ہوتا ہے ۔

خاندانی تنازعات کے زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی پر اثرات

خاندان یا فیملی میں ہونے والے اختلافات پوری فیملی کی زندگی کو کس کس طرح متاثر کرتے ہیں ان میں سے کچھ پہلو اس طرح سے ہوتے ہیں

  • ذہنی اور جزباتی صحت :مستقل طور پر خاندان کے افراد کے درمیان اختلافات ہر فرد کی ذہنی حالت کو بری طرح سے متاثر کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے فیملی کےافراد انگزائٹی ، ڈپریشن یا مستقل طور پر ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ غیر حل شدہ فیملی تنازعات خاندان میں ایسا ماحول پیدا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہر فرد ہی مستقل دباؤ کی وجہ سے ذہنی طور پر عدم توازن اور پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے ۔ جس کا اثر نہ صرف اس کی طرز زندگی پر پڑتا ہے بلکہ اس سے اس کی پیشہ ورانہ زندگی بھی متاثر ہوتی ہے
  • جسمانی صحت : فیملی کے اختلافات کی وجہ سے خاندان کے افراد کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ جس کا اثر اس کی جسمانی صحت پر بھی پڑتا ہے ۔ اس کی عام علامات میں سر درد ، نیند کی بے قاعدگی ، ہاضمے کے مسائل اور بعض اوقات ہائی بلڈ پریشر یا دل کے امراض بھی ہو سکتے ہیں ۔ جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے جس سے عمومی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

خاندانی تنازعات کے حل کے لئے فیملی کونسلنگ کا کردار و اہمیت

فیملی کونسلنگ ایسے تمام خاندان اور اس کے افراد کے لئے تنازعات کو ختم کرنے کا ایک ایسا ذریعہ ہوتا ہے جو کہ مختلف پیشہ ورانہ طریقوں سے خاندان کے درمیان نہ صرف اختلافات کی وجوہات کا تعین کر تا ہے بلکہ مختلف طریقوں کے استعمال سے خاندان کے افراد کے درمیان روابط کو نہ صرف بحال کرتے ہیں بلکہ ان کے درمیان صحت مند تعلق کو بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

ماہر نفسیات فیملی کونسلنگ کے لئے جو پیشہ ورانہ طریقے استعمال کرتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں

فیملی کونسلنگ

فیملی کونسلنگ خاندان کے ان تمام افراد کو فراہم کی جاتی ہے جو کہ تنازعات کا شکار ہوتے ہیں تاکہ ان کے تنازع کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے ۔ اس کونسلنگ کا مقصد حقیقی وجوہات کو جاننے کے بعد نہ صرف ان مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے بلکہ خاندان کے افراد کے درمیان بات چیت کے مواقع فراہم کر کے ان تنازعات کو حل کرنا ہوتا ہے ۔

انفرادی کونسلنگ

فیملی کونسلنگ جو کہ ایک ساتھی کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات خاندانی تنازعات کو حل کرنے کے لئے خاندان کے افراد کی انفرادی کونسلنگ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ ان تنازعات کے لئے ہر فرد کے نقطہ نظر سے آگاہ ہو سکیں ۔ اس کے ذریعے وہ نہ صرف ہر فرد کی سوچ اور رویہ سے آگاہ ہو سکتے ہیں بلکہ انفرادی طور پر ہر فرد کو اس بات کی ٹریننگ بھی دیتے ہیں کہ اختلاف کی صورت میں اس کو کس طرح مثبت رویہ اور سوچ سے حل کیا جا سکتا ہے ۔

کوگنیٹو بیہوریل تھراپی

اس تھراپی کے ذریعے خاندان کے افراد کی سوچ اور رویہ پر کام کیا جاتا ہے اور اس کو مثبت طرز فکر میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔ اس کے ذریعے خاندان کے افراد کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ دوسرے افراد کے حقوق و فرائض کےدرمیان ایک توازن قائم کر سکیں

ذہنی سکون کی تھراپی

ذہنی طور پر انگزائٹی اور ڈپریشن سے متاثرافراد کسی بھی صورتحال کو بہتر انداز میں نہیں سنبھال سکتے ہیں اس وجہ سے ماہر نفسیات اس تھراپی میں ایسے طریقوں پر کام کرتا ہے جس سے کسی بھی فرد کی ذہنی صحت کو بہتر بنایا جاسکے اور ان کے ذہنی دباؤ کو کم کر کے جزباتی طور پر متوازن کیا جا سکے ۔ تاکہ ان کے ارتکاز میں بہتری آئے اور وہ بہتر طریقے سے تنازعات کے حل کے لئے فیصلہ سازی کر سکیں

خلاصہ

فیملی میں ہونے والے تنازعات کا تنہا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور اپنے گھر کے اندر کے اختلافات کو ہر ایک سے شئير کرنا بھی مشکل کام ہوتا ہے ۔ لیکن اس کی وجہ سے ہونے والے مسائل کے سبب ان کو بغیر حل کئے چھوڑنا کئی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے ۔ جس کا اثر انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر ہوتا ہے جس سے اس کی عمومی و پیشہ ورانہ زندگی دونوں ہی متاثر ہوتی ہے

ایسی صور ت میں کسی ماہر نفسیات کا سائکاٹرسٹ سے پیشہ ورانہ مدد لینا ایک جانب تو فیملی کی رازداری کو متاثر نہیں کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک غیر جانب دار فرد کے سامنے سب کچھ بیان کر دینے سے ایک بہتر مدد ملنےکا موقع فراہم کرتا ہے ۔ صحتیاب ایسے ہی ماہر سائکالوجسٹ کا پلیٹ فارم ہے جو کہ آپ کے ایسے مسائل میں پیشہ ورانہ مدد فراہم کرتا ہے اور تھراپیز اور کونسلنگ کی مدد سے کسی اپنے کی طرح آپ کی مدد کرتا ہے ۔

About the author

SehatYab
By SehatYab

Recent Posts