relationship counselling

پاکستان میں ریلیشن شپ کے مسائل پر پروفیشنل مدد لینے کے رجحان کو عام کیسے کیا جائے؟

تعلق یا ریلیشن کسی کے ساتھ بھی ہو اس میں اتار چڑھاؤ کا آنا ایک عام بات ہے۔ یہاں تک کہ بہت عرصے تک ساتھ رہنے والے جوڑے بھی زندگی کے کسی نہ کسی دور میں ریلیشن شپ کے مسائل کا شکار ضرور ہوئے ہوں گے ۔ ریلیشن شپ کے مسائل کے دوران انسان اکثر جزباتی دباؤ کی وجہ سے پریشانی اور تنہائی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ۔ مگر یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کسی بھی تعلق میں اختلاف یا مسائل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اس تعلق کے ختم ہونے کا وقت ہے ۔

پاکستان میں ریلیشن شپ کے مسائل

پاکستان اپنے مضبوط خاندانی نظام کی وجہ سے بہت سارے ریلیشن شپ کے مسائل کا حل گھر کے بڑے بوڑھوں کے مشوروں اور کاونسلنگ سے ہو جاتا تھا مگر ایک شماریاتی سروے کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان میں طلاق کی شرح میں 35٪ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی شرح ہے ۔

کسی بھی ریلیشن کے درمیان مسائل یا اختلاف کا مطلب اس کو ختم کرنا نہیں ہوتا ہے عام طور پر پاکستان میں ریلیشن شپ مسائل کا سبب عدم ہم آہنگی ، مالی مسائل ، جزباتی ناچاقی ، سماجی دباؤ ہو تے ہیں ۔ مگریہاں اس بات کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے کہ ہر تعلق کو برقرار رکھنے کے لئے اس کو سمجھنا ، خود کو اس میں ڈھالنا ، اوروقت کے ساتھ ساتھ اس تعلق کے ساتھ بڑھنا ضروری ہوتا ہے ۔

پاکستان میں ریلیشن شپ کے مسائل کے اسباب

عام طور پر باہمی تعلقات میں مسائل کے اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں ۔

  • رابطوں کا فقدان : غلط فہمی اور اس کے بعد بات چیت کا ختم ہو جانا تعلقات میں رابطوں کا فقدان پیدا کر سکتے ہیں جو کہ تعلقات میں مزید بگاڑ کا سبب ہوتے ہیں
  • اعتماد کی کمی : کسی بھی تعلق کو قائم رکھنے میں باہمی اعتبار سب سے اہم عنصر ہوتا ہے ۔ ہر پارٹنر کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس اعتماد کو اپنی کمٹ منٹ پوری کر کے قائم رکھنے کی کوشش کرئے ۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو پائے تو باہمی عدم اعتماد کی فضا قائم ہو جاتی ہے۔
  • معاشی دباؤ : اخراجات کا دباؤ ، آمدنی کی کمی ، خرچوں کی ترجیحات یہ سب ایسے مسائل ہے جس کی وجہ سے انسان ذہنی دباؤ کا نہ صرف شکار ہو جاتا ہےبلکہ اس کی وجہ سے اپنے پارٹنر کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر سکتا ہے۔
  • ذہنی و جزباتی ہم آہنگی نہ ہونا : ہمارے معاشرے میں آج کے دور میں بھی ارینج میرج کا رجحان اکثریت میں نظر آتا ہے ۔ ایسی شادیوں کی صورت میں ابتدائی مرحلے پر دونوں پارٹنر کو سنگین نوعیت کے ایڈجسمنٹ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اپنے پارٹنر کے ساتھ جزباتی و جسمانی طور پر منسلک ہونا کسی بھی تعلق کے لئے ضروری ہوتا ہے
  • غیر حل شدہ تنازعات : تعلقات کے مسائل میں آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو حل کیا جائے ۔ لیکن اگر ان مسائل کو دیر تک حل نہ کیا جائے تو اس وجہ سے یہ مسائل تعلقات میں دڑاڑ ڈالنے کا با‏عث ہوتے ہیں ۔

ریلیشن شپ کے مسائل اور پروفیشنل کاؤنسلنگ کی اہمیت

عام طور پر ہم نے اکثر اپنے ارد گرد دیکھا ہے کہ بہت سارے تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے میں ارد گرد کے کم عقل مشیروں یا ابن الوقت لوگوں کا کردار بہت بڑا ہوتا ہے جو کہ کسی کے بھی ریلیشن کو خراب کر سکتے ہیں ۔ یاد رکھیں ، تعلقات میں مسائل کا مطلب تعلق کو ختم کرنا نہیں ہوتا ہے ۔

اپنے تعلق کو بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کوشش ، صبر اور دونوں پارٹنر کی جانب سے خواہش اور ارادہ ضروری ہوتا ہے ۔ اسی خواہش کے زیر اثر کسی ایسے فرد سے رابطہ کریں جو کہ اس قابل ہو کہ وہ ان بگڑتے رشتوں کو دوبارہ سے جوڑ سکے ۔ اور ایسا کوئی پروفیشنل کاؤنسلر یا ماہر نفسیات ہی کر سکتا ہے جو کہ ان اقدامات کے ذریعے باہمی تعلق کو بہتر بنا سکتا ہے

  • مسئلے کی جڑ تک پہنچنا : ایک ریلیشن کو بچانے کے لئے سب سے پہلے اس بات کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے کہ کون سی بات اس رشتے کو خراب کرنے کا سبب بن رہی ہے پروفیشنل کاؤنسلر دونوں فریقین کے ساتھ بات کر کے اس جڑ کا تعین کرتا ہے ۔ اور اس کو مزید بگڑنے سے بچانے کی کوشش کرتا ہے ۔
  • رابطے بحال کرنا : پروفیشنل کاؤنسلر کی مدد سے فریقین کے درمیان جو رابطے خراب ہو چکے ہوتے ہیں ان کو بحال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ بحالی قابل عزت طریقے سے کی جا سکتی ہے اور اس طرح بات کو مزید بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
  • دوبارہ سے اعتماد بحال کرنا : خراب تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ فریقین کا ایک دوسرے پر سے اعتماد کو بحال کیا جائے ۔ اس کے لئے کپل تھراپی بہت مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔ جس کی مدد سے تعلقات کے نئے حدود قائم کئے جا سکتے ہیں اور باہمی اعتماد کو دوبارہ سے قائم کیا جا سکتا ہے ۔
  • ذہنی اور جزباتی تعلقات کی بحالی : پروفیشنل تھراپسٹ ایسے مواقع فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے فریقین ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزاریں ۔ اس طرح سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوبارہ سے ذہنی و جزباتی طور پر جڑ سکتے ہیں

حرف آخر

یاد رکھیں بگڑے رشتوں کو دوبارہ سے بنانا ایک وقت طلب عمل ہوتا ہے ۔ اس کے لئے صبر ، ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنے پارٹنر کو موقع دیں اور اس کے ساتھ دوبارہ سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو سیلیبریٹ کریں مگو اس سب کے لئے ضروری ہے کہ اپنے رشتوں کو ایک ایسے ماحول میں موقع دیں جو نیوٹرل ہو، تربیت یافتہ ہو اور تعلقات کو جوڑنے کا ہنر رکھتا ہو

صحتیاب آن لائن پروفیشنلز کا ایسا ہی پلیٹ فارم ہے جہاں پر ماہر سائکاٹرسٹ آن لائن ایسے تمام افراد اور جوڑوں کی مدد کے لئے صرف ایک کلک کی دوری پر موجود ہیں ۔ تو اپنی زندگی کے ذہنی دباؤ کو آج ہی ایک کلک سے رخصت کریں