narcissistic relationship

کیا آپ کسی خود پسند (نرگسی) شخص کے ساتھ تعلق میں ہیں؟ خطرے کی نشانیاں جو آپ کو جاننی چاہئیں

خود پسند یا نرگسیت پسند

خودپسند یا نرگسیت پسند شخص جس کو انگریزی میں نارکسسٹ بھی کہا جاتا ہے ایسا انسان ہوتا ہے جس کو صرف اپنی ذات کے علاوہ کسی دوسرے کا خیال نہیں ہوتا ۔ ایسے افراد حد سے زيادہ خودغرض ہوتے ہیں اور ان کو ہر بات میں صرف اپنا آپ ہی درست لگتا ہے ۔ اگرچہ ہر انسان کسی نہ کسی حد تک کبھی نہ کبھی ایسے رویئے کو ظاہر کرتا ہے ۔ مگر لگاتار ایسا خود غرضانہ رویہ انسان کے نرگسیت پسند ہونے کو ظاہر کرتا ہے ۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ نرگسیت پسندی ایک رویہ ہے ، مگر یہ انسان کی شخصیت میں بڑی خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ ہر نرگسیت پسند فرد نرکسیت پسندی کی خرابی کا شکار نہیں ہوتا ہے ۔ تاہم اگر اس کی علامات شدید ہوں تو پھر متاثرہ فرد کو نرگسیت پسندی کی بیماری سے متاثر کہا جا سکتا ہے ۔ جب کہ جس فرد میں اس کی علامات معمولی درجے پر ہوں اس کو بھی نرگسیت پسندی کے معمولی درجے کا بیمار کہا جا سکتا ہے 

خودپسند شخص کی نشانیاں

اگر آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ تعلق میں ہیں جس کی شخصیت میں یہ نشانیاں پائی جاتی ہوں جو ذيل میں بیان کی جارہی ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ آپ کا قریبی شخص نرگسیت پسندی کی بیماری میں مبتلا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کا اس کے ساتھ تعلق ایک مستقل پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے

  • اپنی اہمیت کا حد سے زيادہ احساس رکھنا
  • ایک ایسی خیالی دنیا میں رہنا جس کے مطابق اس فرد کی ہی ہر چیز سب سے اچھی ہے
  • ہر وقت دوسروں سے تعریف کا طلبگار ہونا
  • ہر وقت خصوصی اہمیت کا طلب گار رہنا
  • دوسروں کا استعمال بغیر کسی شرمندگی کے کرنا
  • دوسروں کو خود سے کمتر سمجھنا یا اپنے رویئے سے دوسرے کو کمتر ہونے کا احساس دلانا
  • اپنی کامیابیاں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا اور توقع رکھنا کہ ہر فرد اس کی تعریف کرئے
  • خود کو منفرد سمجھنا
  • دوسروں کو اپنا دشمن سمجھنا
  • اپنے بہترین ہونے کی گردان کرنا

یہ تمام علامات اگر آپ کے کسی قریبی شخص میں موجود ہو تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ نرگسیت پسند کی بیماری کا شکار ہے

نرگسیت پسند شخص کے ساتھ کیسے گزارا کرنا چاہئے

بروقت اور درست علاج کے ذریعے ، کچھ نرگسیت پسند لوگ اپنے رویئے کو تبدیل کر کے اپنی اور اپنے اردگرد والوں کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ مگر اس خرابی کا سب سے برا پہلو یہ ہے کہ نرگسیت پسند فرد کبھی بھی خود کو غلط نہیں سمجھتا ہے ۔ اس وجہ سے وہ کسی صورت بھی علاج کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے اس کو کسی سائکاٹرسٹ سے رجوع کرنے کے لئے تیار کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔

اگر آپ کسی نرگسیت پسند فرد کے ساتھ تعلق میں ہیں تو ایسے حالات میں آپ کو جو اقدامات کرنے چاہئیے ہیں تو وہ اس طرح ہونے چاہئے ہیں ۔

بیماری کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں

اس خرابی کے حوالے سے زیادہ سے زيادہ معلومات حاصل کریں ۔ تاکہ آپ کو نرگسیت پسند فرد کی شخصیت کی کمزوری اور اس کے مضبوط پہلوؤں سے آگاہی ہو سکے ۔ اس آگاہی کی مدد سے آپ کو ایسے فرد کے روئيے اور اس کے برتاؤ کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

حدود کا تعین کریں

اپنے اور متاثرہ فرد کے درمیان حدود کا تعین کریں ۔ آپ کا یہ رویہ اگرچہ متاثرہ فرد کو مایوسی کا شکار کر سکتا ہے ۔ مگر اس بات سے پریشان نہ ہوں کیوں کہ ماہر نفسیات کمبرلے پرلن کا کہنا ہے کہ کسی کے جزبات کو کنٹرول کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے

اپنے لئے بولنا سیکھیں

کسی نرگسیت پسند شخص کے جزباتی دباؤ کا شکار ہونے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ اپنی ذات کے لئے بولنا سکھیں ، اپنی ضروریات کو واضح طور پر بتائيں اور اس کا خیال رکھیں ۔

بولنے سے پہلے تولیں

آپ کا قریبی فرد اگر نرگسیت پسندی میں مبتلا ہے تو یاد رکھیں کہ وہ کسی قسم کی تنقید برداشت کرنا پسند نہیں کرئے گا ۔ اس وجہ سے اس کو کسی قسم کی بات کرنے سے یہ خیال رکھیں کہ وہ اس کو کوئی بھی تنقید کرنے سے پہلے سوچ سمجھ کر بات کریں ۔

اپنے اردگرد کے لوگوں سے تعلق مضبوط رکھیں

کسی نرگسیت پسند کے ساتھ تعلق ہونے کی وجہ سے اکثر آپ تنہا ہو سکتے ہیں ۔ کیوں کہ نرگسیت پسند فرد کسی دوسرے فرد کو آپ کے گرد برداشت نہیں کرئے گا ۔ جس کی وجہ سے آپ بھی کنفیوژن اور عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے بہتر یہ ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے تعلق مضبوط بنائيں ۔

تکرار سے پرہیز کریں

نرگسیت پسند افراد اپنی بات کو رد کرنا برداشت نہیں کرتے ہیں ان سے تکرار تعلق کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے تکرار اور جھگڑے سے بچنے کی کوشش کریں ۔ بلکہ اس سے قبل اس بات کی کوشش کریں کہ وہ آپ کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کرئے اور آپ کی اہمیت دے ۔

سائکاٹرسٹ سے رابطے میں رہیں

اگرچہ اس بات پر آپ کو حیرت ہو گی کہ جب آپ کسی نفسیاتی عارضے کا شکار نہیں تو اس کے باوجود آپ کو سائگاٹرسٹ سے رابطہ کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا نرگسیت پسند ساتھی اگر علاج کے لئے راضی نہ بھی ہو تب بھی ایک ماہر سائگاٹرسٹ کی کاؤنسلنگ آپ کو ایسے نرگسیت پسند شخص کو ڈیل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

نرگسیت پسند تعلق کو ختم کیسے کریں

اگر آپ کسی نرگسیت پسند فرد کے ساتھ تعلق میں ہیں اور اس تعلق کو بہتر بنانے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہو تو اپنی زندگی کو اجیرن کرنے سے بہتر ہے کہ اس تعلق کو ختم کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے ۔ مگر یاد رہے کہ یہ تعلق ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ کیوں کہ نرگسیت پسند فرد کی نظر میں وہ دنیا کا سب سے بہترین انسان ہے اور کوئی بھی فرد اس کو چھوڑ نہیں سکتا ہے اس وجہ سے وہ آپ کے فیصلے کو آسانی سے قبول نہیں کرئے گا ۔ اس وجہ سے اس کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنا بھی بہت تدبیر سے کرنا ہو گا ۔

یاد رکھیں کہ اس کو چھوڑنے کی صرف دھمکی نہ دیں بلکہ اگر آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے تو اس پر مضبوطی سے قائم ہو جائيں اور اس کے بعد ایسے فرد کو تحریری طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ کریں ۔ اور ایسے فرد کو چھوڑنے کے بعد اس سے ہر تعلق اور رابطہ ختم کردیں

حرف آخر

کسی بھی تعلق کے خراب ہونے یا اس کے ختم ہونے کا براہ راست اثر انسان کی نفسیات پر پڑتا ہے ۔ ایسا نفسیاتی اتار چڑھاؤ انسان کو ذہنی دباؤ کا شکار کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اس کو دوبارہ سے نارمل زندگی کے آغاز کے لئے ماہر سائکاٹرسٹ کی کاونسلنگ بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے

اس صورت میں صحتیاب کا آن لائن پلیٹ فارم جہاں پر ماہر سائکاٹرسٹ اور سائکالوجسٹ آن لائن کاونسلنگ فراہم کرتے ہیں بہت معاون ہو سکتا ہے ۔ جہاں پر ایسے ماہر اور مستند ماہرین کی مدد آپ کو دوبارہ سے نارمل زندگی کی طرف موڑ سکتے ہیں