کسی دوست یا ہمدرد کی اہمیت کو وہی انسان سمجھ سکتا ہے جس نے مشکل وقت میں تنہائی کے عذاب کو جھیلا ہوتا ہے ۔ دل کی بات کسی کو کہہ دینے سے انسان نہ صرف ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے بلکہ اس کا بڑے سے بڑا مسئلہ بھی چٹکی بجا کر حل ہوتے ہوئے محسوس ہوتا ہے ۔ مگر اکثر زندگی میں انسان کو ایسی الجھنوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو کسی قریبی شخص کے ساتھ بھی شئير کرنے میں انسان دشواری محسوس کرتا ہے ۔
ایسی صورتحال میں یہ دباؤ انسان کو شدید نفسیاتی دباؤ میں مبتلا کر سکتا ہے جو کہ بڑھ کر ڈپریشن ، انزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں جب انسان اپنی الجصن کو اپنے کسی قریبی فرد سے بھی نہ بانٹ سکے تو کیا کرئے ؟
ٹیکسٹ تھراپی سے کیا مراد ہے ؟
ماضی میں جب ٹیکنالوجی نے ترقی نہیں کی تھی تو انسان دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے کاغذ اور قلم کا سہارا لیتا تھا ۔ اور وہ تمام باتیں جو وہ کسی کو کہہ نہیں سکتا تھا کاغذ پر لکھ کر سب کچھ کہہ ڈالتا تھا ۔ لیکن کاغذ پر سب کچھ درج کر دینے سے بھی اس کو اس کے مسئلے کا حل نہیں ملتا تھا مگر دل کا بوجھ ضرور ہلکا ہو جاتا تھا ۔ جس سے وہ نفسیاتی طور پر بہتر محسوس کرتا تھا
مگر اب جب کہ ٹیکنا لوجی نے ترقی کر لی ہے تو کاغذ قلم کی جگہ موبائل فون نے لے لی ہے جس میں آپ سب کچھ لکھ کر یا وائس میسج کے ذریعے کہہ سکتے ہیں ۔ ٹیکسٹ تھراپی جس کو ٹیکسٹ بیس تھراپی بھی کہا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی نفسیاتی الجھنوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کسی ماہر سائکاٹرسٹ کے ساتھ شئير کر سکتے ہیں ۔
یہ تھراپی ان افراد کے لئے بہت مددگار ثابت ہوتی ہے جو کہ اپنی نفسیاتی الجھنوں کو کسی بھی دوسرے فرد کے سامنے بیان کرنے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اندر ہی اندر گھٹ کر نفسیاتی بیماریوں اور مسائل کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں ۔
ٹیکسٹ تھراپی کون کرسکتا ہے ؟
اپنے مسائل ناسمجھ دوست کے ساتھ بانٹنے کا مطلب ، ان مسائل میں اضافہ کرنا ہی ہوتا ہے ۔ یہی معاملہ ٹیکسٹ تھراپی کا بھی ہوتا ہے کہ کسی غیر مستند شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوتی ہے بلکہ ٹیکسٹ تھراپی کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹیکسٹ تھراپی دینے والا انسان مستند اور تجربہ کار لائسنس یافتہ ہو ۔جیسے کہ ماہر سائکالوجسٹ، لائسنس یافتہ کلینیکل سوشل ورکر یا میرج اور فیملی تھراپسٹ ہی کسی کو ٹیکسٹ تھراپی دینے کا اجازت نامہ رکھتے ہیں ۔
ٹیکسٹ تھراپی کی خصوصیات
دیگر تھراپیز یا طریقہ علاج کی طرح ٹیکسٹ تھراپی بھی نفسیاتی مسائل کے لئے ایک مکمل طریقہ علاج ہے جو ان خصوصیات کی حامل ہوتی ہے ۔
دسترس
یہ خاص طور پر ان افراد کے لئے بہت مددگار ہوتی ہے جو کہ روائتی تھراپی کے سیشن میں شرکت میں دشواری محسوس کرتے ہوں ۔ یا پھر دورپار کے ایسے علاقے میں رہائش پزیر ہوں جہاں پر ماہر نفسیات کی سہولت میسر نہ ہو۔ یا پھران کے لئے کسی کلینک میں کسی خاص وقت میں جانے میں دشواری ہو۔
رازداری اور آسانی
اکثرافراد اپنے مسائل کو شئیر کرنے سے اس لئے بھی کتراتے ہیں کہ ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس طرح سے ان کا راز دوسرے افراد تک چلا جائے گا ، مگر ٹیکسٹ تھراپی کے ذریعے وہ اپنی بات کو رازداری کے ساتھ اور اپنی سہولت کے مطابق شئير کر سکتے ہیں
دیگر خصوصیات
تحقیقات کے مطابق ، ٹیکسٹ تھراپی کے ذریعے انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ تھراپی دیگر طریقہ
علاج کے مقابلے میں کم خرچ ہوتی ہے ۔
ٹیکسٹ تھراپی کرنے کا طریقہ
عام طور پر جو سروسز ٹیکسٹ تھراپی مہیا کرتی ہیں ان کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر کوئی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
1۔ سب سے پہلے یہ سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کا انتخاب کریں ۔ جس کے بعد آپ کو اس کمپنی کے کچھ سوالات کا جواب دینا ہو گا جو کہ آپ کے جوابات کی بنیاد پر آپ کے لئے درست تھراپسٹ کا انتخاب کرئے گی ۔
2۔ تھراپسٹ کے انتخاب کے بعد آپ اپنے مسائل کے حوالے سے پیغامات ٹیکسٹ یا وائس میسج کی صورت میں بھیج سکتے ہیں ۔ زیادہ تر ٹیکسٹ تھراپی فراہم کرنے والی سروسز لاتعداد پیغامات کی سہولت فراہم کرتی ہیں ۔ یہ پیغامات ، ٹیکسٹ، وائس یا ویڈیو کی صورت میں ہو سکتے ہیں ۔ جس کے لئے وہ ایک فیس بھی چارج کر سکتے ہیں ۔
3۔ آپ کسی بھی وقت میں اپنے تھراپسٹ کو میسج کر سکتے ہیں ۔ تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ فوری طور پر آپ کے پیغامات کا جواب دے ۔ خاص طور پر اگر یہ پیغامات رات گئے یا صبح سویرے کریں تو جوابات میں کسی حد تک تاخیر بھی ہو سکتی ہے ۔ تاہم ایک دن کے اندر آپ کے پیغامات کا جواب آپ کو مل جائے گا ۔
کن حالات میں ٹیکسٹ تھراپی مفید نہیں ہوتی
عام طور پر ہلکی پھلکی انزائٹی ، یا گھر والوں یا فیملی والوں سے ہونے والی رنجش یا زندگی میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے مسائل کی صورت میں ٹیکسٹ تھراپی ایک موثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
تاہم تحقیقات کے مطابق شدید نوعیت کے نفسیاتی مسائل کی صورت میں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اگر ٹیکسٹ تھراپی سے علامات میں بہتری نہ آرہی ہو تو اس صورت میں دیگر طریقہ علاج کی طرف رجوع کرنا چاہئے ۔
Also Read :
Importance of Online Mental Health Therapy
خلاصہ
ٹیکسٹ تھراپی آج کل کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ایک ہم راز اور ہمدرد دوست کی طرح ہو سکتا ہے جس سے اپنے دل کی ہر بات کہی جا سکتی ہے اور اس سے ہر طرح کا مشورہ لیا جا سکتا ہے ۔ یہ دوست رہ صرف آپ کی بات سنتا ہے بلکہ آپ کی ہر مشکل میں رہنمائی بھی کرتا ہے ۔
جیسے کہ بزرگوں کی کہاوت ہے کہ ایک ناسمجھ دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے بالکل اسی طرح کسی بھی فرد کو ٹیکسٹ کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو بیان کرنے کے بجائے کسی مستند ماہر سائکاٹرسٹ یا سائکالوجسٹ سے ٹیکسٹ تھراپی حاصل کریں
صحتیاب میسج تھراپی سروسز واٹس ایپ کی سہولیات کو انتہائی کم فیس میں کہیں سے بھی دن کے چوبیس گھنٹوں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ نفسیاتی مسائل کے علاج کے لئے مستقل سیشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ صحتیاب کی میسج تھراپی کی سہولت طویل علاج کے ان سیشن کو رازداری کے ساتھ متاثرہ فرد کی سہولت کے مطابق انجام دیتے ہیں جو کہ علاج کو آسان اور زيادہ موثر بنا سکتے ہیں ۔
- HOW CAREER CONFUSION IMPACTS THE MENTAL HEALTH OF YOUTH IN PAKISTAN - 8 months ago
- بچوں میں ذہنی بیماری کی ابتدائی علامات: والدین کیلئے راہنمائی - 8 months ago
- What is Text Message Therapy? A New Mental Health Solution in Pakistan by SehatYab - 8 months ago
- کیا آپ ذہنی مسائل پر بات کرتے شرماتے ہیں؟ ٹیکسٹ تھراپی آپ کیلئے بہترین ہے - 8 months ago
- PTSD in Children: Impact of Abuse in Madrassas, Schools, and Homes - 8 months ago
- تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کا دباؤ: نوجوانوں کی مایوسی کی وجہ؟ - 8 months ago
- How to Heal After a Breakup in University Life: A University Student Mental Health Guide - 8 months ago
- پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کو جادو یا جن سمجھ لینا: پاکستان میں غلط فہمیاں - 8 months ago
- What is Postpartum Depression? How to Support a Young Mother with Postpartum Depression - 8 months ago
- ڈیلیوری کے بعد ہونے والا ڈپریشن کیا ہے؟ پاکستانی ماؤں کیلئے مکمل رہنمائی - 8 months ago