اکثر پوچھے گئے سوالات
ذیل میں آپ کو ان سوالات کے جوابات ملیں گے جو ہم سے اکثر پوچھے جاتے ہیں۔
- صحتیاب سن 2016 سے پنجاب ہیلتھ کمیشن سے رجسٹرڈ ہے۔
- تمام کلینک جو میڈیکل یا مینٹل ہیلتھ سروسز مہیا کرتے ہیں ان کے لیے ہیلتھ کمیشن کا سروے اور آڈٹ کے بعد رجسٹریشن کروانا لازمی ہوتا ہے۔ تمام مریض سرٹیفیکیٹ◦ ضرور چیک کیا کریں، خصوصاً آن لائن ٹریٹمنٹ کے لیے۔
- اس کے علاوہ صحتیاب پر تمام سائکاٹرسٹ اور سائکالوجسٹ کی ڈگری اور تجربے کے سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کی جاتی ہے اور پروفیشنل بوڈیذ ( پاکستان میڈیکل کمیشن، سائیکلاجیکل سوسائٹی وغیرہ) سے رجسٹریشن بھی چیک کرتا ہے۔
- صحتیاب میں سائکالوجسٹ اور سائکاٹرسٹ ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں اس لیے مریض کو سب سے موزوں ٹریٹمنٹ مہیا کیا جاتا ہے۔
- اکثر ذہنی مریض میں جسمانی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جن کے لیے میڈیکل اسپیشلسٹ یا ماہر غزائیت سے بھی مشورہ کیا جاتا ہے۔
- آپ کی پہلی کال یا میسج سے لے کر آپ کے بہتر ہونے تک، صحتیاب آپ کے ساتھ رہتا ہے۔
- صحتیاب پنجاب ہیلتھ کمیشن سے رجسٹرڈ ہے اور تمام ڈاکٹرذ بھی سرٹیفائیڈ ہیں جن کے ذریعے بہترین علاج مہیا کیا جاتا ہے۔
- اس کے علاوہ آن لائن علاج کے باقی تمام خوبیاں جیسا کہ مناسب فیس، مکمل وقت دینا، گھر سے بیٹھ کر مکمل رازداری میں بات کرنا وغیرہ بھی موجود ہیں۔
-
- آن لائن مشورہ کرنا، ذہنی صحت کے علاج کے لیے بہت موزوں ہے ( کچھ کیسز کے علاوہ)، کیونکہ ماہرین نفسیات بات چیت کے ذریعے تشخیص کرتے ہیں اور علاج کے لیے جسمانی معائنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
فوائد
-
- ڈاکٹر کی توجہ صرف آپ پر ہوتی ہے، اور سیشن کا مکمل ٹائم دیا جاتا ہے۔
- فو-اپ کی یادہانی الیکٹرانک ہوتی ہے جس سے علاج کی روانی متاثر نہیں ہوتی ۔
- گھر کی رازداری سے بات ہو جاتی ہے۔ آپ کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ آپ علاج کروا رہے ہیں۔
- ٹریفک اور کلینک میں انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
- آن لائن کلینک میں زیادہ ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں جن میں سے سب سے موزوں ڈاکٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کے فیزیکل کلینک میں ممکن نہیں۔
- آپ دنیا کی کسی بھی جگہ سے علاج کروا سکتے ہیں، جس سے آپ کے علاج کی روانی بہتر چلتی ہے۔
- آن لائن کنسلٹیشن کی کم قیمت ہوتی ہے کیونکہ کلینک کے فیزیکل انفراسٹرکچر کا خرچہ نہیں ہوتا اور ڈاکٹر کا ٹائم ذائع نہیں ہوتا۔
مشکلات
- جن مریض کو ان-پیشنٹ، یعنی اسپتال میں ایڈمیشن کی ضرورت ہوتی ہے، ان کا آن لائن علاج نہیں ہوسکتا، جب مریض اپنے آپ میں نا رہیں جیسے کے نشے میں ہونا وغیرہ۔ (صحتیاب کی کولابریشن ہر شہر میں ہے، جن کے ساتھ علاج کیا جاتا ہے).
- دوسرے ممالک میں موجود پاکستانیوں کے لیے میڈسن لکھنا، غیر ملکی قوانین کے روہ سے ممکن نہیں ہوتا۔ کیونکہ قوانین علاقائی ہوتے ہیں۔ تاہم بات چیت کے علاج میں کوئی کدغن نہیں۔
- آن لائن کلینک اور اور آن لائن ڈاکٹرز کو مریض کے لیے جاننا پہچاننا مشکل ہوتا ہے. (ہمیشہ کلینک کی رجسٹریشن چیک کریں اور شک ہونے پر ڈاکٹر کی رجسٹریشن بھی چیک کریں)۔
- کچھ مریض اسکرین کے ذریعے بات چیت کرنے کی عادت نہیں یا پھر آن لائن پیسے جمع کروانے کا ذریعہ نہیں ہوتا، ان کو اپنے مقامی کلینک پر جانا چاہیے۔
- آپ نیچے دیے گئے طریقوں سے تھراپی حاصل کرسکتے ہیں ۔
- ٹیکسٹ میسجز اور آڈیو نوٹس، ابتدائی سیشن کے ساتھ اگر کسٹمر یا تھراپسٹ مناسب سمجھے۔
- آڈیو وڈیو کال کے ذریعے بھی بات کرسکتے۔
- آپ تمام طریقوں سے تھراپی حاصل کر سکتے ہیں، اپنی ضرورت، خواہش اور آسانی کے مطابق۔
- آپ اور آپ کے تھراپسٹ واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت کریں گے جو کہ بلکل پرائیویٹ اور سیکیور ہوگا۔ آپ اپنے بارے میں، یا جن مسائل سے آپ گزر رہے ہیں ان کے بارے میں لکھیں گے، یا آڈیو نوٹ بھیجیں گے، تھراپسٹ آپ کے میسج کے مطابق جوابات اور رہنمائی کریں گے۔
- آپ تھراپسٹ کوکسی بھی وقت میسج بھیج سکتے کیونکہ نمبر 24/7 آن رہے گا، اس طرح آپ کو اپنی بات کہنے کا موقع ملے گا اور صرف اس سے بھی کافی افاقہ ہوتا ہے۔
- تھراپسٹ اپنے ڈیوٹی ٹائم کے مطابق روزانہ جواب دے گا، اس طرح 24 گھنٹے کے اندر اندر آپ کو جواب مل جائے گا۔
- فون سیشنز بھی ایک موزوں طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ لینڈلائن اور موبائل پر کال ریسیو کرسکتے ہیں۔
- اس سلسلے میں آپ کو ہمارے نمائندے سے بات کر کے اپائنٹمنٹ لینی ہوگی، اور آپ کا ماہر نفسیات آپ کو کال کرلے گا۔
- آپ اپنے ماہر نفسیات سے وڈیو سیشن کریں گے جس میں آپ اور ماہر نفسیات ایک دوسرے سے آن لائن بات کریں گے۔
- صحتیاب کا کسٹمر آپ کو وڈیو ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے گائیڈ کریں گا۔
- مقررہ وقت پر بھیجے گئے لنک پر کلک کرنے پر آپ کال میں شامل ہوجائیں گے اور ماہر نفسیات سے تفصیل میں بات کر سکیں گے۔
- ڈپریشن، اینگزائیٹی اور دیگر ذہنی مسائل بہت عام ہیں مگر یہ مناسب اور جلد علاج کے ساتھ کامیابی سے ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں۔
- ذہنی مسائل دراصل انسان کے مخصوص رجحانات یا واقعات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ جن کو ڈیل کرنے کا طریقہ آپ کو سائکالوجسٹ اور سائکاٹرسٹ سیکھاتے ہیں۔ صحتیاب کلینک 2016 سے ان امراض کا علاج کر رہا ہے۔ 98٪ مریض ہماری سروس سے مکمل مطمئن ہیں۔
- ہمارے بارے میں کسٹمرز کے رویوز آپ گوگل پر دیکھ سکتے ہیں (لنک)
- عمومآ پہلے سیشن ہی سے بہتری محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ہر سیشن کے ساتھ بہتری آتی ہے۔ عمومآ 8 سے 10 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے، ہفتہ وار سیشن کے ساتھ ۔
- پہلے سیشن میں، مریض کے رجحانات اور حالات دیکھ کر مکمل علاج کو پلان کیا جاتا ہے، جو کہ مختلف مریضوں کے لیے مختلف ہوتا ہے
- اگر مسائل ابتدائی درجے کے ہیں تو سائکالوجسٹ سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ بات چیت اور تھراپی کے ذریعے علاج ہوسکے۔
- اگر مرض کی نوعیت یا درجہ زیادہ ہے یا آپ کسی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں تو اکثر سائکاٹرسٹ (جو کے ڈاکٹر ہوتے ہیں) سے علاج ضروری ہوتا ہے۔ سائکاٹرسٹ آپ کو ادویات کے ساتھ ورزش بھی بتاتے ہیں تاکہ آپ جلد ٹھیک ہوسکیں۔
- صحتیاب آن لائن کلینک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں سائکاٹرسٹ اور سائکالوجسٹ مل کر کام کرتے ہیں جس سے مریض کو مکمل، جامع علاج مہیا ہوتا ہے اور بہتری بھی جلد آتی ہے۔
- تمام مسائل جتنی جلدی حل کر لیے جائیں اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ چھوٹے مسئلے کا علاج بھی کم دورانیے کا ہوتا ہے، تکلیف بھی کم جھیلنی پڑتی ہے اور پیسے بھی کم لگتے ہیں۔
- علاج دیر سے کروانے یا نا کروانے سے مرض بڑھ بھی جاتا ہے اور خود با خود ٹھیک بھی نہیں ہوتا۔
- اکثر مریض مکمل اور بھرپور زندگی گزارنا بھول جاتے ہیں اور اپنے علاوہ اپنے پیاروں کی زندگی بھی برباد کرتے ہیں
- اس کے لیے بہترین طریقہ اچھی روٹین اختیار کرنا ہے یعنی باقاعدگی سے ورزش کرنا، اچھی غزا لینا، رات کی نیند، قدرتی جگہوں پر جانا اور اس کے علاوہ آن موضوعات پر کتابیں پڑھنا اور مشقیں کرنا۔
- اگر آپ اس میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں یا رہنمائی چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو سائکالوجسٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔
- ہماری سیلیکشن ٹیم (آپریشن مینیجر اور چیف میڈیکل آفسر) تمام درخواستوں کا جائزہ لیتی ہے اور مکمل تسلی کے بعد صحتیاب کے پلیٹ فارم پر لایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈگریز، لائیسنسز اور تجربہ کے سرٹیفیکیٹ کو جانچا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر تصدیق بھی کروائی جاتی ہے۔
- اس طریقے سے تقریباً 60٪ درخواستیں ابتدائی معائنے میں ہی ختم ہو جاتی ہیں۔
- صحتیاب اپنے تمام ماہرین نفسیات کے لائیسنسز اور ڈگری ویب سائٹ پر درج کرتا ہے تاکہ آپ کو انتخاب کرنے میں آسانی ہو۔
- صحتیاب میں ماہرین نفسیات کی فیس 500 روپے سے لے کر 2000 روپے تک ہوتی ہے۔ ذہنی علاج کے لیے متعدد سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے جن کی رہنمائی ماہر نفسیات کرتا ہے۔
- مریض کو پیکج بک کروانے پر ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے جو کہ 3, 6, 10 سیشنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس میں ہر تیسرا سیشن 50٪ کم فیس میں ہوتا ہے۔
- جب آپ اپائنٹمنٹ بک کرتے ہیں تو ہم آپ سے آپ کا پورا نام یا معلومات نہیں پوچھتے ہیں۔ آپ کوئی بھی نام چن سکتے ہیں اپنی مرضی سے جو سسٹم میں آپ کی شناخت کرے گا۔ جب آپ تھراپی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہم ہنگامی حالات کے لیے آپ سے رابطے کی معلومات طلب کرتے ہیں۔ اس معلومات کو سسٹم میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اس معلومات کو صرف تب استعمال کیا جاسکتا ہے جب آپ کے معالج کو پورا یقین ہوگا کہ آپ یا کوئی اور خطرے میں ہے۔
- آپ کا معالج آپ کے بارے میں اضافی مخصوص معلومات کی درخواست کرسکتا ہے کیونکہ یہ ان کی بورڈ لائسنسنگ کی گائیڈ لائنز میں بھی لکھا ہوتا ہے۔ اس معلومات کو سختی سے خفیہ رکھا جاتا ہے اور ہمارے محفوظ نظام اور مریض کی معلومات کی تحفظ کے قوانین کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔
- ہم آپ کی پرائیویسی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہم نے آپ کی پرائیویسی اور آپ کی فراہم کردہ معلومات کی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی، آپریشنز اور انفراسٹرکچر بنایا ہے۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ جانتے ہوں کی آپ کی پرائیویسی کی حفاظت ہم کیسے کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔
- تاہم یہ کچھ باتیں یہاں بتائی گئی ہیں جو آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں
- ہر وہ بات جو آپ اپنے معالج کو بتاتے ہیں اسے خفیہ رکھا جاتا ہے۔
- ہم کسی بھی انشورنس کمپنی کے ساتھ کام نہیں کرتے، اس لیے ان کے ساتھ کچھ بھی شیئر کرنے، رپورٹ کرنے یا فائنل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- آپ اور آپ کے معالج کے درمیان کیے گئے تمام میسجز کو محفوظ اور خفیہ رکھا جاتا ہے۔
- ہمارے سرورز کو بہترین سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے متعدد ڈیٹا سینٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہمارا انکرپشن سسٹم جدید ترین طریقوں کی پیروی کرتا ہے ۔ - اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کوئی بھی معلومات یا ریکارڈ کسی تیسرے فریق کو جاری کیا جائے، تو برائے کرم اپنے معالج کو بتائیں۔ آپ کا معالج آپ کو ایک اجازت نامہ بھیجے گا جسے آپ کو پر کرنے اور معلومات جاری کرنے سے پہلے دستخط کرنے کی ضرورت ہوگی