اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
#احساسِ_کمتری
سوال: احساس کمتری سے نکلنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: احساسِ کمتری کی بنیادی وجہ اپنے ہی مضبوط اور طاقتور خیالات کا بار بار سامنے آنا ہے جن کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ پڑتا ہے جس کا نتیجہ مشکلات کی شکل میں سامنے آتا ہے جن میں سے چند یہ ہیں:
۱- کسی سے بات کرنے میں مشکل پیش آنا
۲- کسی کا سامنا کرتے ہوے پریشان ہو جانا
۳- لوگوں کی موجودگی سے گھبرانا
۴- سوالات کرنے سے اجتناب کرنا
۵- اکیلے رہنے کی کوشش کرنا
۶- اپنی سوچ اور اپنے کام سے مطمین نہ ہونا
۷- دوسروں کو اپنے سے زیادہ قابل سمجھنا
۸- ہر مسئلہ پر لوگوں سے مدد طلب کرنا یعنی خود کسی مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش نہ کرنا
۹- توجہ کو مرکوز نہ کر سکنا
۱۰- باتوں کو جلد بھول جانا وغیرہ وغیرہ
مسئلے کا حل:
اپنے خیالات کا مشاہدہ (observe) کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے یعنی آپ کو اپنے ہی خیالات کا شاہد (observer) بننا ہوگا۔
طریقہ:
۱- تنہائی میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور جو خیالات آرہے ہیں اُنہیں دیکھیں
۲- آپ نے خیالات کو ایسے ہی دیکھنا ہے جیسے کھیل کو باہر سے بیٹھ کر دیکھتے ہیں کہ میدان میں کھیل کس طرح سے کھیلا جا رہا ہے مگر اس فرق کے ساتھ کہ آپ نے خیالات کو خاموشی سے دیکھنا ہے اور کوئی جواب یا ردعمل نہیں دینا ہے
۳- شروع شروع میں خود کو اپنے ہی خیالات سے الگ کرنا مشکل ہوگا مگر کچھ دنوں کی مشق کے بعد آپ خیالات سے الگ ہونا شروع ہو جائیں گے
۴- جب خیالات آپ سے الگ ہو جائیں گے تو پھر آپ نے خیالات کو خاموشی سے بغیر کوئی ردعمل دئیے دیکھنے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں
۵- خیالات آپ کے سامنے آئیں گے، اپنے آپ کو ظاہر کریں گے اور پھر واپس چلے جائیں گے
۶- ہر خیال کا دورانیہ مختلف ہوسکتا ہے کچھ چند لمحوں میں ہی ختم ہو جائیں گے اور کچھ دیر تک رہیں گے
۷- جب خیالات سامنے آئیں تو آپ نے دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اس طرح سے جو بھی خیالات آتے جائیں آپ اُن کا مشاہدہ کرتے رہیں تو پھر آہستہ آہستہ آپ کو اپنے خیالات کا خاکہ (pattern) سمجھ میں آنے لگے گا
۸- کچھ وقت گزرنے کے بعد ہر خیال کسی نہ کسی خاکے کا حصّہ بنے گا اور پھر یہ تمام خاکے آپس میں ملنا شروع ہوں گے جن سے ایک بڑا خاکہ بنے گا
۹- جب وہ بڑا خاکہ آپ کو سمجھ میں آ جاۓ گا تو وہ دراصل کسی اُصول/قانون کی جھلک ہوگا جس سے آپ کو زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی
۱۰- جیسے جیسے خاکوں (patterns) کی مدد سے اُصول/قوانین سامنے آتے جائیں گے آپb کو زندگی کا بنیادی ڈھانچہ سمجھ میں آنے لگے گا جس سے آپ میں اعتماد پیدا ہوگا اور احساسِ کمتری کم ہوتی جا
۲- ہوسکے تو زمین (فرش/مٹی) پر بیٹھ کر کریں
۳- کھانے سے پہلے یعنی خالی پیٹ کریں گے تو زیادہ بہتر رہے گا
۴- خیالات کا بار بار منتشر ہونا عام سے بات ہے تو اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے ya sara masla ma sat ha
Jb ap ny khud hi ak trha ka hl b likh diya tu phr msla kis bat sy ha? Problm sy ya solution jo ap ny paish frmaya os sy?
Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call