اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
السلام علیکم
ڈاکٹر صاحب میری عمر 40 سال ہو گئی ہے اور ٹیچنگ میرا پیشہ ہے ۔جونہی میری عمر 23 یا 24 سال ہوئی میں محسوس کرنا شروع کر دیا کہ مجھے کسی بھی چیز کی فکر حد سے زیادہ ہوتی ہے۔اگر کوئی بیمار ہے تو ذہین ایسے ایسے الٹے خیالات بننا شروع کردیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اس نے اب زندہ نہیں بچنا ۔حد سے زیادہ وہم ،فکر اور ٹینشن کی کیفیت گذشتہ کئی سال ہے کبھی بھی دل میں زندہ دلی کے خیالات نہیں آئے بس ہر وقت مایوسی چھائی رہتی ہے۔میں اپنی اس کیفیت سے ہر وقت اندر ہی اندر خود سے لڑتا رہتا ہوں بہادری کا عنصر کبھی ذہین میں نہیں آتا بس ہر وقت منفی سوچ اور ،فکر مستقبل کی،موت کا خوف بس ہر وقت دل مردہ سا رہتا ہے۔
ادھر ایک سائیکیٹرک ڈاکٹر ہے ایک دو وزٹ کئے مگر دل کو تسلی نہیں ہوئی پلیز دوا بتا دیں۔
!وعلیکم السلام
دوا کے لیے آپکو دوبارہ سائیکاٹرسٹ سے ہی مشورہ کرنا ھو گا۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اسی ویب سائٹ پہ ڈاکٹر زیدان سے چیک کروائیں آپ بہتر محسوس کریں گے۔ جو علامات آپ نے بتائی وہ اتنی شدید نہیں کہ بہتر نہ ہو سکیں لیکن آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ علاج کے بارے ڈاکٹر بہتر جانتا ہے اسلیے کبھی ڈاکٹر کے کہے بغیر دوائی چھوڑنی نہیں چاہیے۔ علاج کا کورس مکمل کرنے سے آپ نارمل محسوس کریں گے۔
Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call