Support Group

Notifications
Clear all

اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

mental/physical

Posts: 11
Active Member
Topic starter
 

Assalam o alikum!

 

میرا مسئلہ۔یہ ہے کہ میں نے چند دن اپنی امی کا بی پی چیک کیا تو مجھے وہم ہو گیا کہ شاید بی پی کا مسئلہ مجھے بھی ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سے مین نے 5 7 دن بی پی چیک کیا تو

130/90، 125/90، 120/90 نکلتا ہے۔

اب بی پی اپریٹس دیکھنے سے ہی ڈر لگتا ہے ا2ر لگتا ہے بی پی ہائی ہو جائے گا،

دن میں 3 4 بار پیٹ میں عجیب سا درد محسوس ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور وہ 2 3 4 گھنٹے تک محسوس رہتی ہے مجھے لگتا ہے جیسے سارے حواس میرے مل کر دل کی دھڑکن سن رہے ہیں،

اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا نا سینے میں درد، نا سانس بھاری نا کچھ بس خوف جیسے ابھی کچھ ہو جائے گا

میرے چند سوال ہیں، پلیز ان کے جواب دیں

کیا مجھے کوئی دل کی بیماری ہو گئی ہے یا میرا وہم ہے،

دل کی جو دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور کتنی کتنی دیر رہتی ہے اس کو کیاے کنٹرول کروں

کیا میرے ساتھ کوئی موذی مسئلہ شروع ہو گیا

کیا میں نیچرل طرح سے اس تمام چیز سے نکل سکتا ہوں ، بنا دوا کے؟

 
Posted : 08/11/2021 6:45 PM
Posts: 11
Active Member
Topic starter
 

میری عمر 27 سال ہے

شادی شدہ ہوں اور بہت خوش ہوں

قس سے پہلے کبھی میرے ساتھ کوئی بی پی شوگر کا مسئلہ نہئن رہا، لیکن اکثر انزائٹی ہو جاتی تھی جسے میں سمجھتا ہوں اس کی ایسی علامات نہیں ہوتی تھیں،

 

 
Posted : 08/11/2021 6:46 PM
Ms. Shamsa Arif
Posts: 392
Clinical Psychologist
 

جی بلکل یہ آپ کا وہم ہے۔ ہرگز دل کی بیماری نہیں یہ۔ ہرگز کوئی موزی بیماری نہیں یہ۔ جیسے آپ نے بتایا کہ اپکو اکثر انگزائٹی ہو جایا کرتی تھی تو یہ وہم بہی اسی انگزائٹی کا حصہ ہے۔ اس طرح کے وہم انسان میں خوف پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے کوئی بیماری ہو گئ ہے جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ آپ کو یہ سمجھنا ہے کہ یہ آپکا وہم ہے اور جب تک آپ اسکا سامنا نہیں کریں گے یہ آپکو ہی ڈراتا رہے گا اور پریشان کرے گا۔ اس کو سمجھیں کہ بی پی چیک کرنے سے بی پی بڑہنے لگے تو پھر تو سب ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس بی پی اور دل کے شدید عارضے میں مبتلا ہو جائیں جبکہ ایسا ہے نہیں اسلیے آپکے ساتھ بھی ایسا کچھ نہیں یہ محض وہم ہے آپکا۔ جو بی پی آپ نے اپنا لکھا ہے وہ بہی بلکل نارمل ہے اوریقینا بہت سٹریس کی وجہ سے 130/90 ہوا ہو گا یہ بہی نارمل ہے۔ خود کو مصروف رکھیں۔ کبھی کبھی والدہ کا بی پی خود بھی چیک کر لیا کریں ہرگز اس سے آپکی صحت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call

 
Posted : 08/11/2021 9:06 PM
Posts: 11
Active Member
Topic starter
 

@psychologist-ajk
Mam!! Ap k words mere liye kitny qeemti rhy mai apko bata nhi skta... Thank you, thank you soooo much

 
Posted : 09/11/2021 5:33 PM
Ms. Shamsa Arif
Posts: 392
Clinical Psychologist
 

Wellcome. Stay blessed.

Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call

 
Posted : 10/11/2021 2:47 PM

Leave a reply

Name / Nickname

Email (Optional)

Title *

Preview 0 Revisions Saved