اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
میری بیوی کو ڈپریشن ہے اور وہ بیمار ہیں ہمارا 5 ماہ پہلے ایک نارمل ڈلیوری سے بچہ ہوا ہے وہ بلکل ٹھیک ہے مگر میری بیوی کی طبیعیت بچے کی پیدائش سی 22 دن پہلے ہی ان کو پتا نہیں کیا ہوا وہ بلکل چپ ہوگئی۔ کسی کام فوکس نہیں رہتا ۔ کسی خوشی میں کوئ خوشی نہیں ہوتی ۔ نا ہی پجے سے خوشی یا بولنا وغیر ۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا بس اپنے اپ میں چپ چاپ۔ پر کام ایک ریبورٹ کی طرح انجام دیا اور اس میں بھی خیال کدھر اور ہوتا ہے۔ یہ ہمارا دوسرا بچہ پہلے بچے کے وقت بھی تین سال پہلے یہی حالات ہو گئی تھی پھر علاج کرایا پھر ٹھیک ہو گئی تھی پھر اب یہی ھالت ہے۔ رہنمائ درکار ہے بہت بہت شکرگزار ہوں گا ۔
جی بلکل ایسا اکثر خواتین میں ہو جاتا ہے لیکن اس کے علاج میں تاخیر مرض کو بہت بڑھا دیتی ہے ۔ کوئی بھی عورت ایسا جان بوجھ کر نہیں کرتی ۔ آپ فورا سائیکاٹرسٹ سے چیک کروائیں تاکہ آپ کی وائف بھتر ہو جائیں ۔ حمل کے دوران اکثر خواتین کو ڈپریشن کی علامات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ھے لیکن بعض خواتین ڈیلیوری کے بعد ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتی ہیں جو کہ ان کے اختیار میں نہیں ہوتا ۔ ایسی حالت میں ان کا بے حد خیال رکھنا ضروری ہے ۔ انہیں توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عام طور پر دیکھنے میں کم ملتا ہے سو انھیں توجہ بھی دیں۔ آپ ہمارے پلیٹ فارم پر سے ہی سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر قرات العین سے بھی چیک کروا سکتے ہیں ۔
Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call