Support Group

Notifications
Clear all

اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

Depression

 Ali
Posts: 1
New Member
Topic starter
 

 

 

میں ایک نارمل انسان تھا اور نارمل زندگی گزار رہا تھا ابو ایک رٹائرڈ افسر ہیں رٹائرڈ ہونے کے والد صاحب نے مجھے ایک کپڑے کی دکان کھول کر دی میں بڑا پرجوش تھا کام کرنے کے لیے آہستہ آہستہ وقت گزرتا گیا میں دوکان پر اکیلا ہوتا تھا صبح سویرے آتا اور شام کو عشاء ٹائم واپس جاتا 3 ماہ کے بعد مجھے اچانک دماغ میں برے خیالات آتے کہ ساری زندگی میں ایسے گزروں گا میں اگر دوکان میں رہا تو مر جاؤں گا میرے ساتھ کام میں کوئی ہاتھ نہیں بٹا ہے گا جوں جوں وقت گزرتا گیا یہ خیالات شدت اختیار کرتے گئے میرے معدے کے بلکل ساتھ درد رہنے لگا آخر کار میں شدید ترین ڈپریشن کا شکار ہو گا مجھے اپنی دوکان سے ڈر لگنے گا مجھے نیند میں سکون ملتا نہ کسی سے بولنے کا دل کرتا صرف تنہائی میں رہنا پسند کرتا میں دوکان بھی چھوڑ دی اور کسی کو بیچ دی جب دوکان کسی اور دی اس کے بعد میرے دماغ کو سکون ملنے گا اب میں ریلیکس ہوں دوکان کسی اور کے پاس چلی گئی پھر آہستہ آہستہ میں ڈیپریشن سے باہر نکلنے لگا اس کے بعد میں تین سال تک گھر میں رہنے لگا میں نے ذہن بنا لیا کہ اب میں نے سرکاری ملازمت کرنی ہے اب مجھے سرکاری ملازمت ملنے جا رہی تھی اسلام آباد میں اور رہائشی ہوں بہاولپور کا  

میرے ساتھ پھر وہی حالات بن گئے ہیں اب سرکاری ملازمت مل رہی ہے لیکن میرے دماغ اور دل میں وہی خیالات میں گھر کو نہیں چھوڑ سکتا میں ساری زندگی وہاں ملازمت نہیں کر سکتا مجھے ملازمت اپنے ڈسٹرکٹ یا ساتھ والے ڈسٹرکٹ میں مل جائے تاکہ میں گھر بھی ہفتے بعد آ جا سکوں پھر وہی تقلیف درد معدہ میں گھر والے کہتے ہیں کہ تم کچھ نہیں کر سکتے تم کوئی کام نہیں کر سکتے ابو ناراض ہیں سارے گھر والے کہتے ہیں تم ایسے ہوں کیا میں کچھ نہیں کر سکتا کیا میں واقی ناکام ہوں 

 

پلیز پلیز خدارا میری مدد کریں

 
Posted : 28/08/2021 7:15 AM
Ms. Shamsa Arif
Posts: 392
Clinical Psychologist
 

ہر گز ایسا نہیں بلکہ یہ محض ایک خوف کی کیفیت ہوتی ہے اس کو جتنا سوچیں گے یہ اتنی ہی زیادہ محسوس ہو گی ۔ آپ کو چاہیے کہ فورا سائیکاٹرسٹ سے چیک کروائیں تاکہ آپ کا بہتر علاج ہو سکے۔ اپنی صحت کے حوالے سے مثبت سوچ اپنانا ہو گی تاکہ آپ جلد اس کیفیت سے نکل سکیں ۔ جتنا منفی سوچیں گے اتنا خود کو کمزور محسوس کریں گے ۔

Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call

 
Posted : 29/08/2021 12:24 PM

Leave a reply

Name / Nickname

Email (Optional)

Title *

 
Preview 0 Revisions Saved