اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
اسلام علیکم
میں دس سالوں سے بیمار ہوں میری عمر چونتیس سال ہے میرے چیسٹ میں ہمیشہ درد رہتا ہے گھبراہت ہوتی ہے ٹھنڈے پسینے آتے ہیں دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے معدہ بھی خراب ہے قبض اور گیس ہوتی ہے معدے کی دوا ڈپریشن کی دوا اینگزایٹی کی دوا لیتا رہتا ہوں مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا سارے ٹسٹ نارمل آتے ہیں پھر بھی چیسٹ میں درد زیادہ رہتا ہے ہمیشہ ذہن میں کارڈیو فوبیا رہتا ہے مہربانی کر کے کوئی مفید مشورہ دیجیے گا
چونکہ اپ پہلے سے علاج کروا رہے ھیں اور آپ کے کہنے کہ مطابق آپ بہتر نھیں ھو رہےاسلیے بہتر ھے کہ آپ اپنا چیک اپ کروائیں دوبارہ تاکہ آپ کا تفصیلی معائنہ ھو اور بہتر علاج ہو سکے آپ کا۔
Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call