اس فورم پر آپ ذہنی مسائل سے متعلق موضوعات پر دوسرے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ صحتیاب کی ایک ماہر نفسیات بھی اپنی رائے اور جوابات دیں گی۔ ماہر نفسیات سے آڈیو وڈیو کال پر مشورہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
میں اپنی جاب چھوڑنا چاہتا ہوں
جس کے لئے میں خود کو اہل نہی سمجھتا ۔
جاب چھوڑتا ہوں تو بڑا بھائ بہت مارے گا بلکہ تشدد کریں گے شاید گھر سے بھی نکال دیں۔
میں کیاکروں ۔ جس سیٹ پر مجھے عہدہ ملا ہے میں خود کو اسکا اہل نہی سمجھتا 😢
میرا دل دماغ زہن بلکل کمزور ہے بچپن سے گھر والوں نے پابندیاں لگاکہ رکھیں گھر سے زیادہ نکلنے نہی دیا کہیں آنے جانے نہی دیا کسی سے ملنے نہی دیا ۔ تعلیم میری اتنی اچھی نہی پڑھائ میں کمزور تھا اور اب اور بھی زیادہ کمزور ہوں ۔ بھائیوں نے زرا زرا سی باتوں پر مارا زہن مفلوج کردیا کونفیڈینس ختم کردیا
اوپر سے مجھے نہی معلوم کیوں اچھا عہدہ مل گیا ۔ سیٹ سنبھالی نہی جارہی ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے ۔اسٹاف کے لوگوں سے بات نہی کرپاتا زبان لڑکھڑاتی ہے کیونکہ نالج نہی ہے ۔ ہر وقت ڈرا ڈرا سہما سہما رہتا ہوں کہ کہیں ناحق پیسوں ویسوں میں نہ پھنس جاوں
روزانہ روتا ہوا جاب پر جارہا ہوں 😢 اور اداس ہو کر سوتا ہوں ۔
میں کیا کروں ؟
آپ کی عمر کتنی ہے؟ جاب ہے کس نوعیت کی؟ تعلیم کتنی ہے آپ کی؟ برائے مہربانی سوالوں کے جواب دیں تاکہ کسی حل کی طرف آیا جائے۔ لیکن یہ بھی آپکو ذہن میں رکھنا ہے کہ جاب چھوڑنا اس مسلہ کا ہرگز حل نہیں۔
Clinical Psychologist at SehatYab
MSc, PGD (Psychology), M.Phil (Clinical Psychology)
Click here to consult online with me through audio / video call